انوارالعلوم (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 182 of 709

انوارالعلوم (جلد 4) — Page 182

لوم جلد م ١٨٢ حقیقته الرؤيا کو دیکھ کر کچھ دے دیتا ہے مگر وہ اس سے بگڑ جاتے ہیں۔دل داری کی خواب چوتھی قسم دلداری کی خواب ہے۔یہ ہمیشہ مؤمن اور نیک آدمی کو آتی ہے۔مگر اس لئے نہیں کہ وہ کسی خاص مقام پر پہنچ جاتے ہیں۔بلکہ اس لئے کہ جب وہ محبت اور اخلاص کی وجہ سے خواہش کرتے ہیں کہ خدا ہم سے کلام کرے تو خدا ان کی دلداری کے لئے ان سے کلام کرتا ہے تاکہ وہ اور زیادہ محبت اور اخلاص میں بڑھیں۔ایسے لوگوں کی مثال اس سائل کی سی ہوتی ہے جو ایک دعوت میں چلا جائے اور اسے کچھ دے دیا جائے۔گو کبھی ایسے سائل کو مہمان سے زیادہ بھی دے دیا جاتا ہے لیکن اس کا حق نہیں ہو تا کہ جن لوگوں کی دعوت کی گئی ہو ان میں سے ہونے کا دعوی کرے۔پس ایسے لوگوں کا بھی یہ حق نہیں ہو تا کہ اپنے آپ کو ماموروں اور خاص لوگوں میں سمجھیں۔پانچویں تم تحضیضی خواب کی ہے۔یہ اس وقت ہوتی ہے تحضیضی خواب جب کہ مؤمن ایک خاص مقام پر پہنچ جاتا ہے تو خدا اسے اور آگے لے جانے کے لئے کچھ رویا دکھاتا یا الہام کرتا ہے اور اعلیٰ مقامات کی سیر کراتا ہے۔اس لئے نہیں کہ وہ ان اعلیٰ مقامات کا رہنے والا ہے بلکہ اس لئے کہ وہ ان اعلیٰ مقامات کی سیر کر کے ان کے فضائل سے آگاہ ہو اور ان کو حاصل کرنے کی کوشش کرے۔چونکہ انسانی اندازے بہت محدود ہوتے ہیں۔اس لئے بعض انسان ایک مقام پر پہنچ کر سمجھ لیتے ہیں کہ یہی انتہاء ہے۔چنانچہ حدیثوں میں آتا ہے کہ آخری انسان جب جنت میں جانے لگے گا تو خدا تعالی اسے دوزخ سے نکال کر دوزخ کی طرف اس کا منہ کر کے کھڑا کر دے گا۔اس پر وہ خواہش کرے گا کہ میرا منہ اس طرف سے ہٹا دیا جائے۔جب وہ ہٹا دیا جائے گا تو وہ اس کو اپنے لئے کافی سمجھے گا۔لیکن اس سے کچھ فاصلہ پر خدا تعالی ایک درخت پیدا کر دے گا۔اسے دیکھ کر وہ عرض کرے گا کہ مجھے اس درخت کے نیچے کھڑا ہونے کی اجازت دی جائے۔جب اجازت دی جائے گی تو وہ سمجھے گا کہ یہ مجھے بہت بڑی نعمت حاصل ہو گئی ہے اس سے بڑھ کر اور کیا ہو سکتی ہے۔لیکن اس سے پرے ایک اور درخت نکلے گا جس کا سایہ پہلے کی نسبت آرام دہ اور اچھا ہو گا۔اس وقت وہ کہے گا کہ مجھے وہاں جانے کی اجازت دی جائے۔اسے کہا جائے گا اچھا وہاں چلے جاؤ لیکن پھر نہ کچھ مانگنا۔وہ اس کو بڑی بات سمجھ لے گا اور آئندہ سوال نہ کرنے کا وعدہ کرے گا۔لیکن جب وہاں جائے گا تو ایک اور درخت نظر آئے گا جس کا سایہ اس سے بھی اچھا ہو گا۔