انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 66 of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page 66

انوار العلوم جلد ۳۰ ۶۶ پیغام صحیح موعود تدابیر پر عمل کرنے کی کوشش کریں جن سے ہندوستان کے یہ لڑائی جھگڑے دور ہوں اگر کوئی مجھ سے اس کے متعلق خط و کتابت کرے گا تو میں ہر قسم کی بدنی مالی علمی خدمات کرنے کو تیار ہوں گا۔کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ وہ زمانہ آئے کہ ہر طرف امن اور صلح ہو۔اور خدا تعالی جلد وہ وقت لائے جو نبیوں کے وقت لایا کرتا ہے۔تاکہ تمام لوگ خواہ کسی مذہب کے ہوں۔علمی اور قومی اور گورنمنٹ کی خدمت مل کر کریں اور مذہب میں سختی اور درشتی کو چھوڑ دیں اور بچے مذہب کی خوبیوں سے آگاہ ہونے کا ان کو موقعہ ملے۔آخری اس لئے کہ آپ کے بعد کوئی نبی صاحب شریعت نہیں آسکا۔کوئی نی براہ راست نہیں آسکتا۔پس آئندہ نبوت آپ کے فیض اتباع اور مصر سے ملتی ہے۔کے یہ رویا اخبار بدر مورخہ 9 جنوری ۱۹۱۴ء میں چھپ کر شائع ہو چکا ہے۔(مولف)