انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 48 of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page 48

العلوم جلد ۳ ۴۸ پیغام مسیح موعود کو اس طرح اپنے ہاتھ میں رکھے جس طرح باگ سے گھوڑے کو رکھا جاتا ہے یعنی فوجی افسر میں دو باتیں ہوں۔ایک یہ کہ فوج کے آگے آگے چلے۔دوسرے یہ کہ سپاہیوں پر وہ ایسا قبضہ رکھتا ہو اور وہ اس کے ایسے مطیع و منقاد ہوں جیسے زبردست گھوڑے باگ کے ذریعہ قابو رہتے ہیں۔خداوند تعالٰی نے اسلام اور ایمان کے الفاظ ہی ایسے چنے ہیں جو اپنے اندر بڑی بڑی خوبیاں رکھتے ہیں۔س - ل - م اور ل - م - ن - اسلام اور ایمان کے اصلی حروف یا روٹ ہیں۔یہ جہاں اکٹھے ہوں گے وہاں ان کے معنوں میں حفاظت ضرور پائی جائے گی اور یہ ایک عجیب خوبی ہے کہ خدا تعالیٰ نے اپنے بچے دین کے لئے ایسے الفاظ استعمال فرمائے ہیں جو مذہب کی غرض کو بھی ظاہر کر دیتے ہیں حالانکہ اور بھی ایسے الفاظ تھے جو مذہب کے لئے استعمال ہو سکتے تھے مگر قرآن شریف نے اسلام اور ایمان کے الفاظ رکھے ہیں۔ان کے حروف کو جس قدر بدلوان سب صورتوں میں حفاظت کے معنے پائے جائیں گے۔اول سلم کو لے لو اور اس کو بدلنا شروع کرد مثلاً اسلام ہے اس کے معنے فرمانبرداری کے ہیں۔ہم دیکھتے ہیں کہ جب کوئی بڑے آدمی تو کی فرمانبرداری کرتا ہے اور اس کی بات مان لیتا ہے تو تکالیف سے محفوظ ہو جاتا ہے اور اس کے مال و جان کی حفاظت کی جاتی ہے جو مطیع و منقاد ہوتا ہے۔چنانچہ جو لوگ باغی ہوتے ہیں وہ گورنمنٹ کی حفاظت میں نہیں ہوتے گذشتہ زمانہ میں تو ایسے لوگ آوٹ آف لاز کہلاتے تھے اور ان کو اگر کوئی قتل کر دیتا۔تو بھی اسے گورنمنٹ نہ پوچھتی تھی پھر مسلم ہے عیب اور آفت سے بچنے کو سلم کہتے ہیں اسی طرح مسلم انجند کے معنے ہیں۔سلم سے چمڑے کی دباغت کر دی۔اور دباغت بھی چمڑے کو گلنے سے بچانے کے لئے کرتے ہیں پس اس میں بھی حفاظت کے معنے پائے جاتے ہیں۔اسی طرح کہتے ہیں سَالَعَهُ صَالَحہ اس سے مصالحت کی۔صلح کرنے میں بھی حفاظت ہوتی ہے۔اسی طرح کہتے ہیں تَسَلَّمَ الشیء یعنی فلاں چیز کو اس نے پکڑ لیا اور اس پر قبضہ کر لیا اور جب کوئی چیز قبضہ میں آجاتی ہے تو وہ بھی حفاظت میں ہو جاتی ہے۔اسی طرح اِسْتَلَمَ الزرع کا محاورہ ہے۔کھیتی نے استیلام کیا۔یعنی کھیتی میں دانہ پڑ گیا۔اس میں مطمئن حفاظت کے معنے ہیں کیونکہ جب تک کھیتی میں دانہ نہ پڑے اس وقت تک کسان اس پر نہیں ہوتا اور جب دانہ پڑ جائے تو پھر ایک حد تک وہ اسے محفوظ خیال کرتا ہے پھر سلام خدا کا نام ہے کہ ہر قسم کے عیب اور نقص سے پاک ہے پھر اور بدلتے چلے جائیں تو سمل بن جائے