انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 485 of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page 485

انوار العلوم جلد ۳ ۴۸۵ ذكر البي لیکن ایک دوسرا مضمون جو شروع کیا کہ وہ بھی ضروری تھا تو یہ رہ گیا۔اس میں خدا تعالٰی کی حکمت ہی تھی اور وہ یہ کہ اب جو میں اس کے متعلق نوٹ لکھنے لگا۔تو گذشتہ سال کے نوٹ ان کے مقابلہ میں ایسے معلوم ہونے لگے۔جیسے استاد کے مقابلہ میں شاگرد کے لکھے ہوتے ہیں۔کیونکہ پہلے کی نسبت اب بہت زیادہ باتیں مجھے سمجھائی گئی ہیں۔غرض آج میں اس مضمون پر جو ذکر الہی کے متعلق ہے۔آپ لوگوں کو کچھ سنانا چاہتا ہوں۔اور اس موقعہ پر اس لئے سنانا چاہتا ہوں کہ اکثر لوگ اخبار میں تو پڑھتے نہیں۔اس لئے کسی اور موقعہ پر بتائی ہوئی بات صرف انہی لوگوں تک پہنچتی ہے جو اخبار پڑھتے ہیں 1۔دعاؤں کے متعلق جو طریق میں نے بتائے تھے۔چھپ کر شائع ہو چکے ہیں۔لیکن آپ لوگوں میں سے بہت سے ایسے بھی ہوں گے۔جنہیں آج معلوم ہوا ہو گا کہ دعا کے متعلق بھی میں نے کچھ بتایا تھا۔تو ذکر الہی کے متعلق بیان کرنے کے لئے یہ موقعہ میں نے اس لئے چنا ہے کہ اس موقعہ پر بیان کرنے سے کئی ہزار انسان سن لے گا۔اور ان کے ذریعہ بات آگے نکل جائے گی۔اس مضمون میں جو باتیں میں بیان کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہیں ذکر الہی کے مضمون کی تقسیم (1) ذکر الہی یا ذکر اللہ سے کیا مراد ہے؟ ذکر الٹی کی ضرورت کیا ہے ؟ ذکر الہی کی قسمیں کتنی ہیں ؟ ذکر الہی میں کیا احتیاطیں برتنی ضروری ہیں؟ ذکرِ الہی کے سمجھنے میں لوگوں نے کیا غلطیاں کھائی ہیں؟ جو لوگ کہتے ہیں کہ نماز پڑھتے وقت ہماری توجہ قائم نہیں رہتی اور شیطان وسوسے ڈال دیتا ہے ان کے لئے شیطان کو بھگانے اور توجہ کو قائم رکھنے کے کیا طریق اور کیا ذرائع ہیں؟ یہ وہ حصے ہیں اس مضمون کے جن پر آج میں اگر خدا تعالیٰ نے توفیق دی تو کچھ بیان کروں گا۔ان سرخیوں کو سن کر آپ لوگوں نے سمجھ لیا ہو گا کہ یہ اس قسم کا مضمون نہیں ہے۔جو کسی خاص قسم کے لوگوں سے تعلق رکھتا ہے۔بلکہ ہر ایک انسان خواہ وہ ادنیٰ ہوں یا اعلیٰ ، امیر ہو یا غریب، چھوٹا ہو یا بڑا ہر ایک سے تعلق رکھتا ہے۔پس آپ لوگ اگر مجھ سے کوئی ایسی بات سنیں۔جو معمولی معلوم ہو تو اسے ترک نہ کریں۔کیونکہ جب آپ اسے تجربہ میں لائیں گے تو آپ پر ثابت ہو جائے گا کہ وہ معمولی نہ تھی۔بلکہ نہایت عظیم الشان نتائج پیدا کرنے والی تھی۔ذکر کے معنی ہیں یاد کرنے کے۔ذکر اللہ کے یہ معنی ہوئے کہ ذکر الہی کس کو کہتے ہیں خدا تعالیٰ کو یاد کرنا۔پس اللہ تعالیٰ کے یاد کرنے کے طریق کو دی گھر