انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 21 of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page 21

بسم الله الرحمن الرحیم ۲۱ ایک صاحب کے پانچ سوالوں کا جواب نحمده و فصلی علی رسولہ الکریم ایک صاحب کے پانچ سوالوں کا جواب ا از حضرت حضرت سید نا مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفة المسیح الثانی ) مکرمی ! السلام علیکم۔تیرہ مارچ کا لکھا ہوا خط جو ۱۸۔مارچ کو صدر انجمن احمدیہ کے سیکرٹری کے نام پہنچا میں نے پڑھا ہے۔اور چونکہ اس خط میں آپ نے اپنے سوالات کے جواب مجھ سے پوچھ کر لکھنے کی درخواست کی ہے میں نے مناسب خیال کیا کہ میں خود ہی ان سوالات کے جواب لکھوا دوں۔آگے ہدایت دینا اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے اور دلوں پر سوائے اس کے کسی کی حکومت نہیں۔میں افسوس کرتا ہوں کہ چونکہ میں کچھ دن بیمار رہا ہوں اس لئے آپ کو جلد جواب نہیں لکھوا سکا۔آپ نے پانچ سوال کئے ہیں اور جہاں تک میں سمجھتا ہوں وہ پانچوں سوال در حقیقت ایک ہی سوال کی شاخیں ہیں اور ایک سوال دوسرے کے ساتھ پیوست ہے بہر حال میں آپ کے پانچوں سوالات کے جواب ذیل میں لکھواتا ہوں۔آپ کے پانچ سوال یہ ہیں : میں نے حضرت مرزا غلام احمد صاحب مرحوم کی بہت تعریف سنی ہے اور اسلام کے متعلق جو آپ نے تعلیم دی ہے میں اسے بہت عزت کی نظر سے دیکھتا ہوں۔میں اس بات کے لئے تیار ہوں کہ ان کو ایک مصلح اعظم تسلیم کروں لیکن احمدیت کا اظہار کرتے ہوئے مجھے مفصلہ ذیل امور کی وجہ سے خوف معلوم ہوتا ہے۔(1) اگر میں احمدیت کا اظہار کروں تو مجھے تمام مسلمان کافر سمجھیں گے اور مجھے بھی ان کو تو ایسا ہی سمجھنا پڑے گا۔