انوارالعلوم (جلد 3) — Page 420
رالعلوم جلد - ۳ ۴۲۰ حضرت مسیح موعود کا نام تک نہیں سنا ان کو اگر خدا تعالیٰ مسیح موعود کے نہ مانے کی سزا دے تو یہ ان پر ظلم ہو گا۔مگر خدا تعالی کبھی ایسا نہیں کرے گا۔اسمہ احمد کے متعلق ا پھر میرے متعلق کہا جاتا ہے کہ میں آنحضرت الله کو احمد نہیں مانتا یہ بھی غلط ہے۔میں تو کہتا ہوں کہ رسول کریم اسب سے بڑے احمد ہیں اگر آپ احمد نہ ہوتے تو پھر حضرت مسیح موعود بھی احمد نہ ہوتے۔مگر سوال تو ایک آیت کے متعلق ہے کہ اس میں کون سے احمد کا ذکر ہے۔اور یہ ایسی بات ہے کہ میں آواز دوں عبداللہ ادھر آؤ۔تو اس نام کے دو شخص میرے پاس آجائیں۔ان میں سے ایک کو میں کہہ دوں کہ تم چلے جاؤ میرے بلانے سے تمہارا بلانا مراد نہیں تھا بلکہ اس دوسرے کا تھا۔تو کیا میرے اس قول سے کوئی یہ مراد لے سکتا ہے کہ میں نے اس کے عبداللہ نام ہونے سے انکار کر دیا ہے۔یا کوئی اور شخص ہو کہ جس کا نام عبد اللہ نہ ہو لیکن وہ اللہ کا بندہ ہونے کی حیثیت سے عبداللہ کہنے پر بول پڑے اور اسے کہا جائے کہ عبد اللہ سے مراد ہماری نام عبد اللہ ہے نہ کہ عبداللہ کے معنی۔تو کیا کوئی شخص کہہ سکتا ہے کہ اس قول کے قائل نے اس شخص کے اللہ کا بندہ ہونے سے انکار کر دیا۔ہر گز نہیں۔یہی بات اس پیشگوئی کے متعلق ہے۔میں کہتا ہوں اور یہی میری تحقیق ہے کہ رسول کریم ﷺ کا اسم ذات احمد نہیں تھا۔بلکہ آپ کے والدین نے آپ کا نام محمد لیے رکھا تھا۔البتہ احمد " آپ کا خدا تعالی کی طرف سے ایسا ہی خطاب تھا جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ابراہیم موسی ، داؤد کہا گیا ہے۔کیا کوئی احمدی کہہ سکتا ہے کہ حضرت مسیح موعود ابراہیم موسی نہیں تھے۔ہاں یہ کہہ سکتا ہے کہ یہ آپ کے نام نہیں تھے۔اور کیا یہ کہنے والا آپ کی تکذیب کرتا ہے۔ہرگز نہیں۔پس رسول کریم کے متعلق میں بھی کہتا ہوں کہ خدا تعالٰی نے آپ کا نام احمد رکھا تھا۔ماں باپ نے نہیں رکھا۔آپ کا نام احمد رکھنے کے متعلق ہمارے سامنے ایسی حدیثیں پیش کی جاتی ہیں کہ جن کا کچھ اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ہم ان کے مقابلہ میں تصحیحین کی حدیثیں دکھا سکتے ہیں جن میں محمد آپ کا نام بتایا گیا ہے۔مسلم میں ایک حدیث ہے۔ایک شخص آنحضرت کے پاس آیا اور آپ کو محمد " محمد " کر کے پکارنے لگا۔ایک صحابی نے اسے مارا کہ محمد کیوں کہتا ہے رسول اللہ کیوں نہیں کہتا۔اس نے کہا میں وہی نام پکارتا ہوں جو اسکے اہل نے اس کا رکھا ہے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ہاں میرے اہل نے میرا نام محمد ہی رکھا ہے یہ سے مسلم کتاب الحیض - باب بيان صفة منى الرجل والمرأة وان الولد مخلوق من مائهما