انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 17 of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page 17

ار العلوم جلد - ۳ چند غلط فہمیوں کا از میں آخر میں طالبان حق سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ایک دفعہ پھر القول الفصل اور مولوی صاحب کے غلطی کے اظہار کو پڑھ کر دیکھیں کیونکہ انہیں ان کے دوبارہ پڑھنے سے معلوم ہو جائے گا کہ مولوی صاحب نے اپنی ہی ایجاد کردہ غلطیوں کا ازالہ کیا ہے نہ کہ میرے رسالہ القول الفصل کا۔اور نبوت کے متعلق بحث ابھی اسی جگہ پر ٹھہری ہوئی ہے۔جہاں تک القول الفصل کے بعد وہ پہنچ چکی ہے اور مولوی صاحب کے رسالہ نے سوائے اس بات کے ظاہر کرنے کے کہ آپ جس شخص کو غلطی پر سمجھتے ہیں اس کے مضمون کو سمجھنے کے بغیر ہی جواب لکھنے کے عادی ہیں اور کچھ ثابت نہیں کیا اور یہ بات ایسی ہے جس کے ثابت کرنے۔اس کا ثابت نہ کرنا بہتر تھا اور جو لوگ ان دونوں رسالوں کا مقابلہ کرنا چاہیں۔وہ القول الفصل کے صرف ابتدائی ۲۷ صفحات اور پھر مولوی صاحب کا جواب پڑھ لیں۔سارا القول الفصل پڑھنے کی بھی ضرورت نہیں کیونکہ نبوت کی بحث صرف انہی صفحات میں ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ طالبان حق مسیح موعود کی نبوت کے مسئلہ پر ایک دفعہ پھر غور کریں گے۔کیونکہ حق کا انکار انسان کو بہت سی صداقتوں سے محروم کر دیتا ہے اور مؤمن تو کسی صداقت سے محروم رہنا نہیں چاہتا۔پس میں ہر اس شخص سے جو صداقت معلوم کرنا چاہتا ہے۔اپیل کرتا ہوں کہ وہ صرف لفظوں پر نہیں بلکہ حقیقت پر غور کرے۔اور کچھ نہیں تو صرف اس امر کو ہی دیکھے کہ کس طرح میری مخالفت میں بات سمجھنے سے پہلے ہی جواب دینے کی کوشش کی جاتی ہے جو ثبوت ہے اس بات کا کہ حق میری ہی طرف ہے اور خدا کی قسم کہ حق میری ہی طرف ہے کیونکہ مجھے خود اللہ تعالیٰ نے بذریعہ رویا بتایا ہے کہ حضرت مسیح موعود نبی تھے۔پس میں آپ کو علی وجہ البصیرت نبی مانتا ہوں نہ ایسا کہ آپ کوئی جدید شریعت لائے اور نہ ایسا کہ آپ آنحضرت کی اتباع سے باہر تھے بلکہ ایسا کہ آپ کی سب زندگی قرآن کریم کی اتباع میں گزری۔اور ایسا کہ آپ نے جو کچھ پایا آنحضرت ﷺ کی غلامی میں پایا اور اس سے آپ کی نبوت میں کوئی فرق نہیں آتا۔اور آپ کا سب سے بڑا درجہ یہی تھا کہ آپ امت محمدیہ میں سب لوگوں سے زیادہ آنحضرت ا اللہ کے فرمانبردار تھے۔میں آخر میں یہ بھی ظاہر کر دیتا ہوں کہ جن لوگوں نے نبوت مسیح موعود کو سمجھنا ہو وہ میری کتاب حقیقۃ النبوۃ ضرور پڑھیں جو غیر احمدیوں اور غیر مبائعین کو مفت بھیجی جائے گی۔الراقم خاکسار مرزا محمود احمد از قادیان