انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 233 of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page 233

بسم اللہ الرحمن الرحیم ۳۳۳ نحمده و فصلی علی رسولہ الکریم اسلام اور دیگر مذاہب اسلام اور دیگر مذاہب پیشتر اس کے کہ میں اس مضمون کو شروع کروں جس پر بولنے کے لئے میں اس وقت کھڑا ہوا ہوں۔میں خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے ہمیں وہ طاقتیں عطا فرما ئیں جن کے ذریعہ سے ہم باریک مسائل پر غور کرنے اور فکر کرنے کے قابل ہوئے جن کی وساطت سے ہم اس وراء الورای ہستی تک پہنچ سکیں جو تمام موجودات کی خالق اور رازق اور مالک ہے ہاں میں شہنشاہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو باوجود اپنی بے انتہاء قدرتوں اور طاقتوں کے باوجود اپنی لا انتہاء پاکیزگی اور طہارت کے کمزور اور ضعیف انسان کی ہدایت کیلئے متوجہ ہوا اور اسے ایسی طاقتیں اور ایسے علوم عطا فرمائے جن کے ذریعہ سے وہ تمام درمیانی روکوں کو دور کرتے ہوئے اور تمام پردوں کو چاک کرتے ہوئے اپنے آقا کے دربار میں پہنچ سکتا اور اس کے قرب کے مقام کو پا سکتا ہے۔پھر میں تیسری دفعہ شکریہ ادا کرتا ہوں اس شہنشاہ کا کہ اس نے انسان کی کمزوری دیکھ کر اپنے فضل و کرم سے انسانوں میں سے پاک اور برگزیدہ انسانوں کو چنا تاوہ اس کا شیریں کلام سنیں اور اپنے ایمان کی بنیاد مشاہدہ کی مضبوط چٹان پر رکھیں اور جس نے ان کو ایسے زبر دست نشان عطا فرمائے کہ جنہیں دیکھ کر دوسرے لوگ بھی جو صداقت کی تڑپ اپنے اندر رکھتے ہیں اپنے ایمان کو کامل کریں۔پھر میں شکریہ ادا کرتا ہوں اس محسن رب کا جس نے ہمیں ایک ایسی حکومت کے ماتحت رکھا ہے کہ جس کی پر امن حکومت میں ہم آزادی سے مذہبی امور میں تبادلہ خیالات کر سکتے ہیں اور بلا خوف و خطر اپنی تحقیقات کو دوسرے بھائیوں تک پہنچا سکتے ہیں۔