انوارالعلوم (جلد 3) — Page 96
انوار العلوم جلد - r ۹۶ انوار خلافت قماش کے اور لوگ ہیں جو محدثین کے نزدیک جھوٹے یا منکر الاحادیث ہیں ہے غرض کسی طرح بھی یہ بات ثابت نہیں کہ آنحضرت کا نام احمد تھا۔پس اب دو ہی صورتیں باقی رہ جاتی ہیں یا تو یہ تسلیم کیا جائے کہ یہ پیشگوئی احمد نام کے کسی اور شخص کی نسبت ہے اور یا یہ مانا جائے کہ اِسم احمد سے بھی یہ مراد نہیں کہ اس کا نام احمد ہو گا بلکہ یہ کہ اس کی صفت احمد ہوگی۔اور چونکہ رسول کریم ﷺ کی صفت احمد تھی اس لئے آپ پر اس کی پیشگوئی کو اس رنگ میں چسپاں کیا جائے لیکن یہ تدبیر بھی کارگر نہیں ہوتی۔کیونکہ جو علامات اس احمد نام یا صفت والے کی اس صورت میں مذکور ہیں وہ رسول کریم ﷺ میں نہیں پائی جاتیں جیسا کہ ابھی بتایا جائے گا۔پس اب ایک ہی صورت باقی ہے کہ یہ احمد نام یا احمد صفت والا نبی (جیسی صورت بھی ہو) آنحضرت ا کے بعد آپ کے خدام میں سے ہو گا۔اور ہمارا دعوی ہے کہ حضرت مسیح موعود ہی وہ رسول ہیں جن کی خبر اس آیت میں دی گئی ہے۔بعض لوگ آنحضرت ﷺ کے اسم ذات احمد ہونے پر یہ دلیل پیش کیا کرتے ہیں کہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ حضرت مسیح نے کہا تھا کہ وہ رسول يَا تِی مِنْ بَعْدِی میرے بعد آئے گا۔پس اس پیشگوئی سے کوئی ایسا ہی شخص مراد ہونا چاہئیے جو آپ کے بعد سب سے پہلے آئے اور حضرت مسیح کے بعد آنحضرت ا ہی آئے تھے نہ کہ حضرت مسیح موعود۔تو آنحضرت کے بعد آئے تھے۔پس آنحضرت اللہ کے سوا کوئی اور شخص احمد کیونکر ہو سکتا ہے۔اس کا جواب یہ ہے کہ اس قسم کے معتر نین بوجہ عربی زبان سے ناواقفی کے اس قسم کے اعتراض کرتے ہیں کیونکہ وہ نہیں جانتے کہ بعد کے معنی پیچھے کے ہیں نہ کہ فورا پیچھے کے۔ایک چیز جو کسی کے پیچھے ہو خواہ دس چیزیں چھوڑ کر ہو یا فورا پیچھے ہو وہ بعد ہی کہلائے گی۔عربی زبان میں تین ہی لفظ ہیں۔جو وقت کا اظہار کرتے ہیں۔ایک قبل یعنی پہلے دو سرافی ذ منه یعنی اس کے وقت میں تیسرے بعد یعنی پیچھے۔اور یہی تین الفاظ ہر ایک زبان میں ہیں۔پس دیکھنا چاہئے کہ ان تین لفظوں میں سے کون سا لفظ حضرت مسیح موعود کی نسبت استعمال ہو سکتا ہے آیا قبل کا لفظ آپ کی نسبت استعمال ہو سکتا ہے کیا آپ مسیح سے پہلے آئے تھے اگر نہیں تو پھر کیا ساتھ کا لفظ استعمال ہو سکتا ہے کیا آپ اس کے زمانہ میں تھے۔اگر یہ بھی نہیں تو وہ کون سا لفظ ہے جو آپ کی نسبت استعمال ہو سکتا ہے کیا وہ صرف بعد کا لفظ نہیں ہے پس اگر بعد کا لفظ حضرت مسیح نے استعمال کیا تو اس میں کیا حرج ہوا اس کے سوا اور کون سا لفظ ہے جو وہ