انوارالعلوم (جلد 2) — Page 516
۵۱۶ الناس انی رسول اللہ اليكم جميعا ان الہامات کے علاوہ اور بھی بہت سے الہامات ہیں جن میں آپ کو نبی یا رسول کر کے تو نہیں پکارا گیا۔لیکن نبیوں اور رسولوں کے ناموں سے پکارا گیا ہے کہیں آپ کو موسیٰ کہا ہے کہیں محمدؐ کہا سے کہیں عیسیٰ اور کہیں داؤد کہیں سلیمان کہیں ابراہیم کہیں نوح کے نام سے پکارا گیا ہے۔غرض بہت سے انبیاء کے نام سے آپ کو پکار اگیا ہے جو مزید ثبوت ہے آپ کی رسالت و نبوت کا۔اب یہ کس طرح ممکن ہے کہ اس قدر الہامات کی موجودگی میں ہم حضرت مسیح موعود کو غیرنبی قرار دیں۔اللہ تعالیٰ تو ایک دفعہ نہیں دو دفعہ نہیں۔بیسیوں اور سینکڑوں دفعہ آپ کو نبی کے نام سے یاد فرماتا ہے (کیونکہ بعض الہام بار بار اور کثرت سے ہوتے تھے) اور ہم ان سب جگہ پر ہی تاویل کر لیں کہ ان سب الہامات سے مراد اسی قدر ہے کہ آپ نبی نہیں مگر نبیوں کی کوئی صفت آپ میں پائی جاتی ہے کیا اس کی نظیردنیا میں کسی اور انسان میں بھی ملتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے بار بارنبی کہہ کر پکارتا ہے لیکن وہ در حقیقت نبی نہیں ہوتا۔اور تعجب یہ ہے کہ جو آپ کا اصل عہدہ تھااس کا ذکر نہیں کیا جاتا اور شاید ایک ہی جگہ آپ کو محدث کر کے پکار اگیا ہے۔لیکن وہ نام جو آپ کو یونہی دے دیا گیا تھا۔جب پکارتا ہے۔اللہ تعالیٰ اسی نام سے پکارتا ہے اور اصل عہده پر بالکل زور نہیں دیا جا تا۔کیا اس امر کو عقل سلیم تسلیم کر سکتی ہے؟ کیا یہ تاویل معقول معلوم ہوتی ہے؟ اگر آپ کو پیارسے نبی کہہ دیا گیا تھا۔یا رسول کہہ دیا گیا تھا۔تو چاہئے تھا۔کہ آپ کے الہامات میں کثرت سےمحدث کا لفظ آتا۔نہ یہ کہ نبی اور رسول کالفظ آتا لیکن نبی اور رسول تو سینکڑوں دفعہ کہا گیا ہے۔اور محدث صرف ایک ہی دفعہ کہا گیا ہے پھر کیا یہ بات ثابت نہیں کرتی کہ آپ خدا تعالیٰ کے نزدیک نبی تھے۔اور یہی وجہ تھی کہ آپ کو ہمیشہ نبیوں سے مشابہت دی جاتی تھی۔اور پہلے مجد دین میں سے صرف سید عبدالقادؒر کے نام سے آپ کو یاد کیا گیا ہے ورنہ ہمیشہ نوح اور ابراہیم اور موسیٰ اور عیسی علیہم السلام کے نام سے آپ کو پکارا گیا ہے جو اس بات کا زبردست ثبوت ہےکہ آپ نبی تھے۔دنیا میں وہ کونسانبی گزرا ہے جس کے نبی قرار دینے کے لئے کوئی اور وجہ قرار دی جاتی ہے ؟ کیاسب نبیوں کو ہم اس لئے نبی نہیں مانتے کہ خدا تعالی ٰنے ان کو نبی کہا۔پھر کیا وجہ ہے۔کہ وہی خداجس نے موسیٰ سے کہاکہ تو نبی ہے تو وہ نبی ہو گیا۔اور عیسیٰ سے کہا کہ تو نبی ہے تو وہ نبی ہو گیا۔لیکن آج مسیح موعود سے کہتا ہے کہ تو نبی ہے۔وہ نبی نہیں ہو تا۔اگر نبی بنانے کے لئے کوئی اور لفظ ہوتے ہیں تو انہیں ہمارے سامنے پیش کرو جن سے ہمیں معلوم ہو سکے کہ پہلے نبیوں کو تو