انوارالعلوم (جلد 2) — Page 406
۷۰۹ حالات کے ماتحت بدل سکتی ہے۔اسی طرح جیسا کہ میں پہلے لکھ آیا ہوں آنحضرت ﷺ سے پہلے کسی ایسے فرد کامل کی غیر موجودگی میں جو افاضہ نبوت کر سکتا ہو نبوت بلاواسطہ ملا کرتی تھی لیکن کوئی نادان اس بات کو دیکھ کر کہ پہلے سب انبیاء بلا واسطہ نبی تھے یہ نہیں کہہ سکتا کہ جو شخص بلاواسطہ نبوت نہ پاۓ وہ نبی ہی نہیں کیونکہ نبوت کے مفہوم میں بالواسطہ شہوت کا پانا یا بلا واسطہ پانا داخل ہی نہیں اور یہ نبوت کی شرائط سے باہر ہے ان حالات کی مجبوری کی وجہ سے اور خاتم النبّین کی غیر موجودگی کی وجہ سے بلاواسطہ نبوت کا افاضہ کرنا پڑتا تھا۔جب حالات بدل گئے اور وہ فرد کامل پیدا ہو گیا جس کی اطاعت میں نبوت مل سکتی تھی تو نبوت کے حصول کا ذریعہ اسے قرار دیا گیا۔پس ایسے نبی کو جس نے آنحضرت ﷺ کی اطاعت اور غلامی سے نبوت حاصل کی ہو اس بناء پر کہ یہ پہلے نبیوں کی طرح براہ راست نبی نہیں بنا نبیوں کی جماعت میں شامل نہ کرنا ایسا ہی ہے جیسے کوئی شخص آنحضرت ﷺ کی نبوت کا انکار اس بناء پر کر دے کہ آپ پہلے نبیوں کے خلاف سب جہان کی طرف نبی ہو کر کیوں آئے ہیں۔غرض نبی ہو نے کے ساتھ ان دونوں باتوں کا کوئی تعلق نہیں اوریہ صرف انسان کے اپنے یا دنیا کے یا انسان کامل کے حالات کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں۔پس ان کے ہونے یا نہ ہونے سے نبوت پر کوئی اثر نہیں پڑ سکتا۔جن لوگوں نے اس مضمون کو اچھی طرح سمجھ لیا ہو کہ کسی شئے کے لئے بعض شرائط ہوتی ہیں اور بعض اس کی خصوصیتیں ہوتی ہیں اور شرط کے نہ پائے جانے سے وجود باطل ہو جاتا ہے لیکن بعض خصائص کے نہ پائے جانے سے جو خاص حالات سے تعلق رکھتی ہوں و جود باطل نہیں ہوتا۔ان کے لئے یہ سمجھنا بالکل آسان ہو گا کہ جب کہا جائے کہ فلاں انساں میں فلاں خصوصیت ہے اور فلاں میں فلاں خصوصیت۔تو اس کے یہ معنی نہ ہوں گے کہ وہ انسان نہیں بلکہ اس کے معنی صرف یہ ہوں گے کہ لوگوں کو اچھی طرح پتہ لگ جائے کہ یہ فلاں خصوصیت رکھتا ہے اور وہ فلاں خصوصیت نہیں رکھتا۔مثلا ًاگر یہ کہو کہ زید توپ خانہ کا افسر ہے اور بکر پیادہ کا۔تو اس کا یہ مطلب نہیں ہو گا کہ زید افسرہے تو بکر نہیں۔بلکہ یہ مطلب ہوگا کہ زید کا تعلق توپ خانہ سے ہے اور بکر کا پیاده فوج سے۔یا مثلاً یہ کہ اگر کہا جاۓ کہ زید فارسی کامدرّس ہے تو بکر عربی کا۔تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ زید مدرّس ہے اور بکر نہیں ہے۔بلکہ اس کا یہ مطلب ہے کہ زید اور بکردو نوں مد رّس تو ہیں لیکن ایک فارسی پڑھا تا ہے اور ایک عربی۔یا مثلا ًیہ کہا جائے کہ زید نے پرائیویٹ بی اے پاس کیا ہے اور بکرنے کالج میں پڑھ کر۔تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ زید بی اے ہے اور بکر بی اے نہیں۔بلکہ یہ