انوارالعلوم (جلد 2) — Page 366
۳۹۹ کے اظہار کے لئے ضرور شہادت دے دیں گے لیکن اگر ان کو یاد نہ رہا ہو یا وہ اس واقعہ سے واقف نہ ہوں تو میں اس کے متعلق ذیل میں چند ثبوت دیتا ہوں۔۱ - اول یہ کہ تریاق القلوب کے آخر میں ۲۵ اکتوبر ۱۹۰۲ء کی تاریخ لکھی ہوئی ہے اور اس کتاب میں حضرت مسیح موعود عليه الصلوٰة والسلام نے اپنے آپ کو مسیحؑ پر صرف جزئی فضیلت رکھنے والا ظاہر فرمایا ہے لیکن کتاب کشتی نوح جو ۵ اکتوبر ۱۹۰۲ء میں شائع ہوئی ہے اس میں آپ فرماتے ہیں’’ مثیل مو سیٰؑ موسیٰؑ سے بڑھ کر اور مثیل ابن مریم ابن مریم سے بڑھ کر (صفحہ۱۶ ) پھر صفحہ ۱۹ پر لکھتے ہیں کہ ’’گو خدا نے مجھے خبردی ہے کہ مسیح محمدی مسیح موسوی سے افضل ہے لیکن تاہم میں مسیح ابن مریم کی بہت عزت کرتا ہوں۔اب آپ فرمائیں کہ کیا یہ ممکن تھا کہ آپ اسی مہینہ میں مطابق الہام کشتی نوح میں تو یہ لکھیں کہ میں مسیح ؑسے افضل ہوں لیکن ۲۰ دن بعد تریاق القلوب میں لکھیں کہ میں اس سے صرف جز ئی فضیلت رکھتا ہوں ورنہ میں اس سے بڑا نہیں ہو سکتا۔اور پھر اس کے بعد حقیقۃ الوحی میں پھروہی مضمون بیان فرمائیں جو۵ اکتوبر کی کتاب کشتی نوح میں لکھا تھا۔اس بات سے ثابت ہے کہ تریاق القلوب کا وہ حوالہ پہلے لکھا جا چکا تھا خصوصاً جبکہ ہم ساتھ یہ بھی یاد رکھیں کہ مسیح موعود ؑنے حقیقۃالوحی میں ریویو کے مضمون کو تریاق القلوب کے خلاف تسلیم کر کے اسے ناسخ بھی قرار دیا ہے اور یہ بھی یاد رکھیں کہ تریاق القلوب ۱۸۹۹ء میں شروع ہوئی تھی۔۲ - دوم یہ کہ کشتی نوح میں ہی یہ ذکر نہیں بلکہ اکتوبر کے مہینہ کی ڈائریوں میں بھی وہی ذکر ہے جس سے معلوم ہو تا ہے کہ اکتوبر ۱۹۰۲ء کا مہینہ تو ایک خاص مہینہ تھا جس میں آپ اپنی افضلیت پر خاص زور دے رہے تھے۔چنانچہ یکم اکتوبر کی سیر کی ڈائری میں لکھا ہے۔”خداتعالی کی صریح وحی سے مجھے معلوم کرایا گیا ہے کہ محمدیؐ سلسلے کا خاتم الخلفاء موسوی سلسلہ کے خاتم الخلفاء سے بڑھ کر ہے\"۔(صفحہ ۱۱ - الحکم ۱۰ اکتوبر ۱۹۰۲ء) اسی طرح ۱۲۰ اکتوبر ۱۹۰۲ء کی فجر کی سیر کی ڈائری میں لکھا ہے۔\"تم کہتے ہو مسیح کلمہ اللہ ہے ہم کہتے ہیں ہمیں خدا نے اس سے بھی زیادہ درجہ دیا\" ( البدر نمبر ۳ جلد ۱ ۱۱ ۷ نومبر۱۹۰۲) اب ان حوالوں پر غور کرو کہ ۱۹۰۱ء سے لے کر برابر حضرت مسیح موعودؑاپنی افضلیت پر زور دیتے چلے آرہے ہیں۔اور اپر یل 19۰۲ء - پھر یکم اکتوبر ۱۹۰۲- پھر ۵ اکتوبر ۱۹۰۲ء پھر ۲۰ اکتوبر۱۹۰۲ء کی آپ کی تحریروں اور تقریروں سے صاف ثابت ہو رہا ہے کہ آپ مسیح سے افضل تھے اور : نره ۳ جلده ۶۹۰۲