انوارالعلوم (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 285 of 650

انوارالعلوم (جلد 2) — Page 285

۲۸۵ ریویو آف ریلیور کے مضمون کا اختلاف بھی اسی وجہ سے ہوا ہے کہ بعد میں مجھے وحی الہٰی نے اپنا عقیده بدلنے پر مجبور کردیا۔اگر حضرت مسیح موعود کا منشاء اوائل سے دعویٰ مسیحیت سے پہلے کا زمانہ تھا اور تریاق القلوب کا زمانہ نہ تھا تو بجائے تریاق القلوب اور ریویو میں اختلاف کو تسلیم کرنے کے آپ یہ جواب دیتے کہ دعویٰ مسیحیت سے پہلے کے عقیدہ کاتر بیشک بعد کے عقیدہ سے اختلاف ہے لیکن یہ جو آپ نے لکھا ہے کہ تریاق القلوب اور ریویو کے مضامین میں اختلاف ہے۔یہ بالکل باطل ہے۔اور دونوں کا مضمون ایک ہی ہے۔اور ان میں کوئی اختلاف نہیں۔لیکن آپ معترض کے اعتراض کو قبول کرتے ہیں اور یہ جواب دیتے ہیں کہ تریاق القلوب کی تحریر تک میرا اور عقیدہ تھا بعد میں متواتر وحی نے اس عقیدہ کو بدل دیا۔پس اس صراحت کے ہوتے ہوئے اوائل کے معنی دعویٰ مسیحیت سے پہلے کا زمانہ کرنا ایک ایسی دلیری ہے جس کا مرتکب اگر غلطی سے ایسا نہیں کر تاتو دنیا کو سخت دھوکہ دینے والا ہے۔غرض کہ مذکورہ بالا حوالہ سے ثابت ہے کہ تریاق القلوب کی اشاعت تک (جو کہ اگست ۹۹ء سے شروع ہوئی اور ۲۵اکتوبر ۱۹۰۲ء میں ختم ہوئی)، آپ کا عقیدہ یہی تھا کہ آپ کو حضرت مسیح ؑپر جزوی فضیلت ہے۔اور یہ کہ آپ کو جو نبی کہا جاتا ہے تو یہ ایک قسم کی جزوی نبوت ہے اور ناقص نبوت ہے لیکن بعد میں جیسا کہ نقل کرده عبارت کے فقرہ دو اور تین سے ثابت ہے آپ کو خدا تعالیٰ کی طرف سے معلوم ہوا کہ آپ ہر ایک شان میںمسیح ؑ سے افضل ہیں اور کسی جزوی نبوت کے پانے والے نہیں بلکہ نبی ہیں ہاں ایسے ہی جن کو آنحضرت اﷺکے فیض سے نبوت ملی۔پس۱۹۰۲ءسے پہلے کی کسی تحریر سے حجت پکڑنابالکل جائز نہیں ہو سکتا کیونکہ حضرت مسیح موعودنے فیصلہ کر دیا ہے کہ تریاق القلوب میں جو آپ نے اپنا عقیدہ نبوت کے متعلق لکھا ہے بعد کی وحی نے اس سے آپ کو بدلادیا۔اس جگہ اگر کوئی شخص کہہ دے کہ یہ تو وہی ہوتا ہے جو شریعت لائے یا کسی دوسرے نبی کی اتباع سے اسے نبوت نہ ملے اور چونکہ حضرت مسیح موعود میں یہ دونوں باتیں نہیں پائی جاتی تھیں اس لئے آپ کو نبی نہیں کہہ سکتے تو اسے یاد رکھنا چاہئے کہ بے شک عوام میں یہ عقیدہ پھیلا ہواہے لیکن جیسا کہ ہم شروع مضمون میں لکھ آئے ہیں - خد ااور قرآن کریم کی اصطلاح میں نبی کے لئے یہ شرائط لازمی نہیں ہیں۔اور اگر ابتدائے دعویٰ مسیحیت کے وقت حضرت مسیح موعودؑنے کبھی ان