انوارالعلوم (جلد 26) — Page 650
انوار العلوم جلد 26 650 پیغامات زمانہ کی تاریخ کی اشاعت میں پورے جوش و خروش سے حصہ لے۔اسے خود بھی پڑھے اور دوسروں کو بھی پڑھائے۔بلکہ میں تو یہ بھی تحریک کروں گا کہ جماعت کے وہ مخیر اور مخلص دوست جو سلسلہ کے کاموں میں ہمیشہ ہی نمایاں حصہ لیتے رہے ہیں تاریخ احمدیت کے مکمل سیٹ اپنی طرف سے پاکستان اور ہندوستان کی تمام مشہور لائبریریوں میں رکھوا دیں تا اس صدقہ جاریہ کا ثواب انہیں قیامت تک ملتا ر ہے اور وہ اور ان کی نسلیں اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی وارث ہوتی رہیں۔امِيْنَ والسلام خاکسار مرزا محمود احمد خلیفة المسیح الثانی "4-12-1963 (الفضل 10 دسمبر 1963ء) مد جلسہ سالانہ قادیان (18 تا 20 دسمبر ( 1963ء کیلئے پیغام بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ در ویشان قادیان! نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَ عَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحَ الْمَوْعُوُد السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَ بَرَكَاتُهُ تم لوگ قادیان جو احمدیت کا مرکز ہے اس میں بیٹھے ہو تم خوش قسمت ہو۔میں اس سے محروم ہوں۔دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ تمہیں اسلام کی خدمت کی توفیق دے۔آمین مرزا محمود احمد خلیفة المسیح الثانی 13 دسمبر 1963ء تاریخ احمدیت جلد 22 صفحہ 197 ، 198 ناشر نظارت اشاعت ربوہ )