انوارالعلوم (جلد 26) — Page 632
انوار العلوم جلد 26 632 پیغامات اور ہم ایک دن دیکھ لیں کہ ساری دنیا میں خدا تعالیٰ کا نور پھیل گیا ہے۔مجھے اپنی جوانی میں ایک دفعہ ایک پادری سے تثلیث کے متعلق بات کرنے کا موقع ملا۔میں نے اُسے کہا آپ کی میز پر یہ پنسل پڑی ہے اگر میں آپ کو اسے اٹھانے کو کہوں اور آپ اپنے نوکروں کو آواز میں دینے لگ جائیں کہ آؤ ہم مل کر یہ پنسل اٹھا ئیں۔اُس نے کہا ہم پاگل تھوڑی ہیں؟ میں نے کہا لیکن آپ کی جو باتیں ہیں اُن سے پتا لگتا ہے کہ پاگل ہیں۔جو کام خدا اکیلا کر سکتا ہے اُس کے لئے تین خداؤں کی کیا ضرورت ہے۔وہ اکیلا سارا کام کرے گا۔تمہاری تکلیف بہت چھوٹی ہے خدا کا انعام بہت بڑا ہے۔تم تو اپنے رشتہ داروں اور عزیزوں کو تھوڑے دنوں کے لئے چھوڑو گے مگر خدا تمہیں دائی جنت دے گا۔پس اٹھو اور ہمت کرو۔خدا تمہارے ساتھ ہو اور دنیا کے ہر میدان میں تمہیں فتح دے۔امِيْنَ ثُمَّ آمِيْنَ بکوشید اے جواناں تا بدین قوت شود پیدا بهار و رونق اندر روضه ملت شود پیدا خاکسار مرزا محمود احمد "28-11-1961 (الفضل 30 نومبر 1961ء) وقف جدید کے پانچویں سال کے آغاز پر روح پرور پیغام أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ برادران جماعت ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ چارسال ہوئے میں نے پاکستان کے دیہات و قصبات میں ارشاد و اصلاح کا کام