انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 623 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 623

انوار العلوم جلد 26 623 والسلام خاکسار مرزا محمود احمد پیغامات 66 * 5-3-1961 پیغام (الفضل 6 1 مارچ 1961ء) عید الفطر کی تقریب سعید پر ماریشس کے احمدی احباب کے نام برادران ماریشس ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَ بَرَكَاتُهُ عید کا دن خوشی کا دن ہوتا ہے اور مسلمانوں کی خوشی اسی میں ہے کہ اسلام ترقی کرے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام دنیا کے کناروں تک پھیلے۔اس لئے میرا پیغام یہی ہے کہ اسلام اور احمدیت کے پھیلانے کی کوشش کرو تا کہ تمہیں حقیقی خوشی نصیب ہو اور عید کا دن یونہی نہ گزر جائے بلکہ حقیقی خوشی کے ساتھ گزرے۔اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کی مدد کرے اور اس خوشی کے حاصل کرنے کا صحیح طریقہ آپ لوگوں کو سکھائے۔ماریشس کا احمدیت سے بہت پرانا تعلق ہے۔اس ملک میں سب سے پہلے حافظ صوفی غلام محمد صاحب تبلیغ کے لئے گئے تھے اور اُن کے بعد اور کئی دوسرے مبلغ جاتے رہے۔پس آپ لوگ کوشش کریں کہ آپ پر حقیقی عید کا دن آئے اور آپ اسلام اور احمدیت کو دنیا کے کناروں تک پھیلا دیں۔خاکسار مرزا محمود احمد خلیفة المسیح الثانی (الفضل 18 مارچ 1961ء)