انوارالعلوم (جلد 26) — Page 593
انوار العلوم جلد 26 593 پیغامات جماعت احمد یہ سیرالیون کی سالانہ کا نفرنس (12 تا 14 دسمبر ) 1958 ء کیلئے پیغام وو برادران جماعت احمد یہ سیرالیون السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ میں نے سنا ہے کہ آپ کی کانفرنس منعقد ہورہی ہے۔احباب تو چاروں طرف سے آئیں گے ہی مگر خالی احباب کا جمع ہونا مفید نہیں ہوتا جب تک ان کے اندر للہیت اور اخلاص پیدا نہ ہو۔پس آپ لوگ اس کا انتظام کریں کہ مبلغین للہیت کے پیدا کرنے کی تلقین کریں اور جماعت جس جوش کے ساتھ آئے اُس سے سینکڑوں گنا زیادہ جوش کے ساتھ واپس جائے تا کہ ملک کے چپہ چپہ میں احمدیت پھیل جائے۔آپ کا ملک بہت وسیع ہے ابھی اس میں اشاعت حق کی بہت ضرورت ہے۔جلدی اس طرف توجہ کریں اور ملک کو اپنا ہم خیال بنانے کی کوشش کریں تا کہ آپ لوگ اسلامی دنیا میں مفید عصر ثابت ہوسکیں۔خالی سیرالیون اسلامی دنیا میں کوئی نقش نہیں چھوڑ سکتا ہے جب کہ پہلے وہ ایک عقیدہ پر قائم نہ ہو اور پھر باقی مسلمانوں کو اپنے ساتھ ملا کر ( دین حق ) کی خدمت کرے۔پس اس مقصد کو آپ کو ہمیشہ اپنے سامنے رکھنا چاہئے اور اس کیلئے جدو جہد کرتے رہنا چاہئے۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔آمین۔والسلام خاکسار مرزا نمو و احمد خلیفہ المسیح الثانی 66 یکم دسمبر 1958ء “ تاریخ احمدیت جلد 20 صفحہ 174 ، 175 ناشر نظارت اشاعت ربوہ )