انوارالعلوم (جلد 26) — Page 550
انوار العلوم جلد 26 550 اُس دن کو قریب سے قریب تر لانے کی کوشش اسلام اور احمدیت کے انوار پھیلانے کے لئے ہر قسم کی قربانی کرنے کے لئے تیار ہوں۔اور اللہ تعالیٰ وہ دن جلد لائے جب اسلام کا جھنڈا ساری دنیا میں اپنی پوری شان کے ساتھ لہرانے لگ جائے۔اسی طرح میں دعا کرتا ہوں کہ ہمارے وہ مربی جو پاکستان میں کام کر رہے ہیں اور وہ مبلغ جو پاکستان سے باہر غیر ممالک میں اسلام کی تبلیغ کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ اُن سب کا حافظ و ناصر ہو اور اُن کو اپنی خاص تائید اور نصرت سے بہرہ ور فرمائے۔اور خواہ ہمارا مبلغ کسی ملک میں اکیلا اور تن تنہا پھر رہا ہو پھر بھی اللہ تعالیٰ اپنی نصرت اور تائید سے اُسے ایسی طاقت بخشے کہ وہ دنیا کے بڑے سے بڑے انسان کو بھی اپنے علم اور اپنی روحانیت سے مغلوب کر سکے۔پھر اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے چھوٹوں اور بڑوں ، ہمارے مردوں اور عورتوں ، ہمارے بچوں اور بوڑھوں ، ہمارے بیماروں اور تند رستوں غرض سب کو اپنی پناہ میں لے لے۔اپنا فضل ان کے شاملِ حال رکھے، اپنی برکات اُن پر نازل کرے، اپنے رحم اور کرم سے اُن کو نوازے اور ہماری جماعت کو اپنے خاص فضل سے ایک عرصہ دراز تک جو حیرت انگیز اور معجزانہ طور پر دراز ہو دنیا میں اپنا نام روشن کرنے اور دین کا جھنڈا بلند کرنے کا موجب بنا دے۔امِيْنَ يَا رَبَّ الْعَلَمِيْنَ۔1 : تاریخ طبری جلد 2 صفحہ 246 مطبوعہ بیروت 2012ء 2 تاريخ الخلفاء للسیوطی صفحہ 51 مطبوعہ لاہور 1892ء ( دستخط ) مرز امحمود احمد خلیفة المسیح الثانی "28-12-41961 ( الفضل 3 جنوری 1962ء) 3: إِنَّ اللهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُمْ بُنْيَانٌ مَّرْصُوصٌ (الصف:5)