انوارالعلوم (جلد 26) — Page vi
د نہیں مٹے گا۔یہ خدا کا فیصلہ ہے جو آسمان پر ہو چکا کہ وہ میرے نام اور میرے کام کو دنیا میں قائم رکھے گا۔اور ہر شخص جو میرے مقابلہ میں کھڑا ہو گا وہ خدا کے فضل سے نا کام رہے گا۔دنیا کی کسی بڑی سے بڑی طاقت کے بھی اختیار میں نہیں کہ وہ میرا نام اسلام کی تاریخ کے صفحات سے مٹا سکے۔آج نہیں آج سے چالیس پچاس بلکہ سوسال کے بعد تاریخ اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ میں نے جو کچھ کہا تھا یہ صحیح کہا تھا یا غلط۔میں بیشک اُس وقت موجود نہیں ہوں گا مگر جب اسلام اور احمدیت کی اشاعت کی تاریخ لکھی جائے گی تو مسلمان مؤرخ اس بات پر مجبور ہو گا کہ وہ اس تاریخ میں میرا بھی ذکر کرے۔اگر وہ میرے نام کو اس تاریخ میں سے کاٹ ڈالے گا تو احمدیت کی تاریخ کا ایک بڑا حصہ کٹ جائے گا۔“ اک وقت آئیگا کہ کہیں گے تمام لوگ ملت کے اس فدائی پہ رحمت خدا کرے حضرت مصلح موعود تاریخ ساز وجود تھے۔آپ کی تحریرات دلوں کو گرماتی رہیں گی۔آپ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور آپ کے علمی کام ہمیشہ ازدیاد علم اور ازدیاد ایمان کا باعث بنتے رہیں گے۔اِنْشَاءَ اللهُ اس جلد کی تیاری کے مختلف مراحل میں بہت سے بزرگان اور مربیان نے اس اہم کام کی تدوین واشاعت کے لئے خاکسار کی معاونت فرمائی ہے۔خاکسار اس موقع پر سب سے پہلے اپنے محترم و معظم صدر فضل عمر فاؤنڈیشن چوہدری حمید نصر اللہ خان صاحب کا ذکر خیر کرنا چاہتا ہے جو مؤرخہ 4 جنوری 2017 ء کو اس جلد کی تدوین کے دوران اس دار فانی سے کوچ کر گئے إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ۔آپ خدا تعالیٰ کے فضل سے 32 سال تک فضل عمر فاؤنڈیشن کے صدر رہے۔آپ کے دور میں حضرت مصلح موعود کی تصانیف کی تدوین واشاعت کا تاریخی کام ہوا۔جس کے لئے آپ راہنمائی اور معاونت فرماتے رہے۔اللہ تعالیٰ آپ کی خدمات کو قبول فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔آمین