انوارالعلوم (جلد 26) — Page 408
انوار العلوم جلد 26 408 سیر روحانی (12) اعتبار ہے لیکن میں آپ کو بتا تا ہوں کہ دلاور خان کی اور ان کی بحث ہوئی اور دلاور خان صاحب نے ان کو بالکل ساکت کر دیا۔میں نے کہا جس شخص کے متعلق آپ کا یہ خیال ہے کہ اس نے صاحبزادہ عبداللطیف کو ساکت کر دیا تھا اس کی تو بیعت کا خط آ گیا ہے۔کہنے لگے ہیں ! دلاور خان صاحب کی بیعت کا خط آیا ہے؟ میں نے کہا ہاں اُن کی بیعت کا خط آیا ہے۔انہوں نے کہا بڑے تعجب کی بات ہے۔انہوں نے تو صاحبزادہ عبد اللطیف صاحب کا منہ بند کر دیا تھا۔میں نے کہا یہ تو دلاور خان صاحب کے خط سے ہی ظاہر ہو گیا ہے معلوم ہوتا ہے صاحبزادہ عبداللطیف صاحب نے شرافت کی اور وہ چپ ہو گئے لیکن دلاور خان صاحب دل میں ان کے دلائل کے قائل ہو گئے۔بعد میں دلاور خان صاحب نے احمدیت میں بڑی ترقی کی اور تحریک جدید میں بھی بہت بڑی بڑی رقوم دیتے رہے۔خان بہادر دلاور خان صاحب کی ایک لڑکی جو کیپٹن اسلم صاحب مرحوم سے بیاہی ہوئی تھیں ان کی بیٹیوں میں سے سب سے زیادہ احمدیت کی شیدائی ہیں۔ان کا نام آفتاب بیگم ہے ان کی خواہش ہے کہ ان کے باپ خان بہادر دلاور خان صاحب کی صحت کے لئے دعا کا اعلان کر دیا جائے۔سواحباب ان کی صحت کے لئے دعا کریں۔ملتان کی جماعت کی بھی خواہش ہے کہ ان کے لئے دعا کی جائے۔وہ مسجد تعمیر کر رہے ہیں۔وہ درخواست کرتے ہیں کہ ان کی اس کام میں کامیابی کے لئے دعا کی جائے۔فضل عمر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے درخواست کی ہے کہ اس کی مصنوعات سلسلہ کی مصنوعات ہونے کے علاوہ بہت عمدہ بھی ہیں اس لئے احمدی دوست ان مصنوعات کے پھیلانے میں مدد کریں۔میں نے پچھلے سال بھی اس طرف توجہ دلائی تھی ان کی بڑی مشہور چیز تو شائنر بوٹ پالش ہے پھر کف ایکس اور با میکس ہیں۔اسی طرح سن شائن گرائپ واٹر ہے۔اشتہار تو چھپتے رہتے ہیں دوستوں کو ان کے ذریعہ ان کے فوائد کا علم ہوسکتا ہے۔ابھی ثاقب صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک نظم پڑھی ہے جس کا ایک مصرعہ یہ ہے رحم ہے جوش میں اور غیظ گھٹا یا ہم نے 1