انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 337 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 337

انوار العلوم جلد 26 337 سیر روحانی (11) کے وہ موعود بیٹے ہیں جن کی پیشگوئی پہلے نبیوں نے بھی کی ہوئی ہے ورنہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت میں جتنے مسلمان ہیں اگر وہ اخلاص کے ساتھ کام کریں تو وہ بھی آپ کے بیٹے ہیں۔غرض عکرمہ کے بیعت کر لینے کی وجہ سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو صاحب اولادِ نرینہ ہو گئے مگر ابو جہل بے اولا د رہ گیا۔حضرت عمر و بن العاص کی اسلامی خدمات اسی قسم کی اور بھی بہت سی مثالیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں پائی جاتی ہیں۔مثلاً عمر و بن العاص بن وائل نے آپ کے ہاتھ پر بیعت کی حالانکہ عاص بھی بڑا دشمن تھا اور وائل بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بڑا دشمن تھا۔مگر باوجود اس کے کہ باپ اور دادا دونوں مخالف تھے عمر و بن العاص نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر بیعت کر لی اور پھر اتنے دشمن گھرانے میں سے ہوتے ہوئے عمرو نے اسلام کے لئے مصر فتح کیا۔اور پھر مصر پر ہی اکتفاء نہ کیا بلکہ اسلامی حکومت کو مدینہ سے نکال کر افریقہ تک پہنچا دیا۔عمرو بن العاص کی زندگی میں ہی اسلامی مبلغ سپین کی سرحدوں تک پہنچ گئے تھے۔گویا انہوں نے اسلام کو مدینہ سے نکالا اور یورپ کی سرحدوں تک جا پہنچایا۔آج ہم فخر کرتے ہیں کہ ہمارے مبلغ باہر گئے ہوئے ہیں لیکن ہمارے مبلغ اس زمانہ میں گئے ہیں جب ہوائی جہاز چل رہے ہیں اور عمر و بن العاص نے اُس زمانہ میں اسلام کو مدینہ سے ہسپانیہ تک پہنچا دیا تھا جبکہ اونٹوں کا سفر ہوتا تھا اور راستہ میں پانی بھی نہیں ملتا تھا۔حضرت خالد بن ولید کی فدائیت تیسری مثال خالد بن ولید کی ہے۔اِن کے باپ دادا بھی اسلام کے سخت مخالف تھے۔لیکن انہوں نے اسلام قبول کیا اور سارے عرب اور ایران وفلسطین اور شام میں اسلام کو پھیلایا اور اس طرح اپنے وجود سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو صاحب اولاد نرینہ بنا دیا۔لیکن اپنے باپ دادوں کو جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمن تھے اولاد نرینہ سے