انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 292 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 292

انوار العلوم جلد 26 292 جب انہیں ایک شخص نے گلے کے پاس نیزہ مارا اور وہ نیچے گرے تو گرتے وقت ان کی زبان سے یہ الفاظ نکلے کہ فُزْتُ بِرَبِّ الْكَعْبَةِ 4 خدائے کعبہ کی قسم ! میں اپنی مراد کو پہنچ گیا۔اُس وقت اس قبیلہ میں باہر کا ایک مہمان بھی آیا ہوا تھا جسے قبیلہ کے لوگ حملہ کے وقت اپنے ساتھ لے گئے تھے۔اس نے بعد میں بتایا کہ جب میں نے انہیں فُوتُ بِرَبِّ الكَعْبَةِ کہتے سنا تو میں سخت حیران ہوا اور میں نے کسی شخص سے پوچھا کہ یہ شخص تو مر گیا ہے اور پھر مرا بھی اپنے وطن اور عزیزوں سے دُور ہے اسے تو مرتے وقت ہائے میری ماں یا ہائے میری بیوی وغیرہ کہنا چاہیے تھا اس نے فُزُتُ بِرَبِّ الْكَعْبَةِ کے الفاظ کیوں کہے اس نے مجھے بتایا کہ مسلمان ایسے ہی پاگل ہوتے ہیں۔جب وہ خدا کی راہ میں مارے جاتے ہیں تو وہ سمجھتے ہیں کہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہو گئے ہیں۔وہ شخص کہتا ہے کہ اس بات کا میرے دل پر اتنا اثر ہوا کہ میں مدینہ پہنچا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور دریافت کیا کہ اسلام کیا چیز ہے؟ آپ نے مجھے بتایا تو میں نے اسلام قبول کرلیا۔یہ شخص رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد سالہا سال تک زندہ رہا۔مسلمان اسے ملتے اور کہتے کہ ستر حفاظ کی شہادت کا واقعہ سُنا ؤ تو وہ سارا واقعہ بیان کرتا اور ساتھ ہی کہتا کہ مجھے جب کبھی اس واقعہ کا خیال آتا ہے تو میرے بدن کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں اور اب بھی جبکہ میں نے یہ واقعہ سنایا ہے میری پیٹھ پر سے کپڑا اُٹھا کر دیکھ لو میرے بال کھڑے ہیں۔مجھ پر جس چیز کا اثر ہوا وہ یہ تھا کہ ایک شخص اپنے وطن سے دُور، اپنے بیوی بچوں اور عزیزوں سے دُور ، دشمن کے علاقہ میں مارا جاتا ہے اور وہ مرتے ہوئے ہائے میر اوطن ہائے میری ماں ہائے میری بیوی یا ہائے میرے بچے نہیں کہتا بلکہ کہتا ہے۔فُزُتُ بِرَبِّ الْكَعْبَةِ خداے کعبہ کی قسم ! میں اپنے مقصد میں کامیاب ہو گیا۔یہ الفاظ اُسی وقت زبان سے نکل سکتے ہیں جب کسی سچائی پر انسان کا مستحکم یقین ہو۔پس میں تو اس واقعہ کو دیکھ کر مسلمان ہو گیا تھا اور سمجھ گیا تھا کہ اسلام سچا ہے۔5 تو یا د رکھو کہ اگر تمہارے اندر ایمان پیدا ہو جائے اور تقویٰ اور اخلاص کو لے کر تم کھڑے ہو جاؤ تو دنیا تمہارے مقابلہ میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔اگر تم ہر قسم کی قربانیوں