انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 167 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 167

انوار العلوم جلد 26 167 سیر روحانی (10) داؤد پیدا ہوں گے اور محمد رسول اللہ کے چمن میں ہزاروں داؤدی شجر پیدا ہو جائیں گے۔چنانچہ آپ فرماتے ہیں۔اک شجر ہوں جس کو داؤ دی صفت کے پھل لگے۔23 یعنی میں محمد رسول اللہ کے باغ کا ایک درخت ہوں جو خود ہی داؤد نہیں بلکہ میرے اندر جو پھل لگ رہے ہیں وہ بھی داؤد ہیں۔یعنی میں ہی داؤد نہیں بلکہ میرے ماننے والے مریدوں میں سے بھی ہزاروں داؤد پیدا ہوں گے۔اور پھر فرماتے ہیں :- میں کبھی آدم کبھی موسی کبھی یعقوب ہوں نیز ابراہیم ہوں نسلیں ہیں میری بے شمار 24 اگر موٹی اور عیسی کو بنی اسرائیل کی تعداد پر فخر ہے تو میرے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بے شمار نسلیں دے گا۔اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا باغ دنیا میں چپہ چپہ پر پھیل جائے گا۔زمین کا کوئی گوشہ نہیں ہو گا جس میں محمد رسول اللہ کا باغ نہ لگا ہوا ہو۔اور دنیا کا کوئی انسان نہیں ہو گا جس کے دل میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کی گلی نہ کھلی ہوئی ہو۔ابو جہل کے باغ کا درخت عکرمہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بھی یہی نمونہ اللہ تعالیٰ نے دکھایا اور محمد رسول اللہ کے باغ میں لگایا گیا لوگوں کے لگائے ہوئے درخت آپ کے چمن میں لاکر لگا دیئے۔چنانچہ ابو جہل کے باغ کا انگور کا درخت عکرمہ وہاں سے اُکھیڑ کر آپ کے باغ میں لا کر لگا دیا گیا۔خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسی خیال کا اظہار فرماتے ہیں۔آپ نے فرمایا میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک فرشتہ جنت سے انگور کا ایک خوشہ لایا۔جب میں نے اُس سے پوچھا کہ یہ خوشہ کس کے لئے ہے؟ تو اس نے کہا ابوجہل کے لئے۔اس پر میں گھبرا گیا کہ کیا خدا کا رسول اور اُس کا دشمن دونوں جنت میں