انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 129 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 129

انوار العلوم جلد 26 129 خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت غرض یہ پس منظر ہے آسمانی نظام کا ، تم آسمانی نظام کے سپاہی ہو اور شیطان اب نئی شکل میں، نئے جبہ میں آکر اور احراریوں کی اور غیر مبائعین کی مدد سے اور منان اور وہاب کا نام لے کر اور عبد السلام کے بیٹوں کا نام لے کر تمہارے اندر داخل ہونا چاہتا ہے اور تم کو جنت سے نکالنا چاہتا ہے۔مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ پہلا آدم آیا تھا اور شیطان نے اُس کو جنت سے نکال دیا تھا۔اب میں دوسرا آدم بن کے آیا ہوں تا کہ لوگوں کو پھر جنت میں داخل کروں۔63 پس تم دوسرے آدم کی اولاد ہو۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئی کے مطابق جت خلافت سے دشمن تم کو نہیں نکال سکے گا۔شیطان ناکام رہے گا اور منہ کی کھائے گا اور سانپ کی طرح زمین چاہتارہے گا۔لیکن خدا کی جنت میں تم جاؤ گے جو اس کے نیچے پیر و ہو۔کیونکہ تم نے آدم ثانی کو قبول کیا ہے اور آدم ثانی کو خدا نے اس لئے بھیجا ہے کہ پھر آدم اول کے وقت نکلے ہوئے لوگوں کو دوبارہ جنت میں داخل کرے۔میری اس تقریر سے یہ بات روزِ روشن کی طرح ثابت ہو جاتی ہے کہ جو فتنہ شیطان نے آدم کے وقت اٹھایا تھا اور جس آگ کو وہ پہلے ابراہیم کے وقت تک جلاتا چلا گیا تھا اور پھر بنو اسماعیل اور بنو اسحق کی لڑائی کی شکل میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب زمانہ تک بھڑکا تا چلا گیا تھا اور پھر امیہ اور ہاشم کی لڑائی کی شکل میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ تک بھڑکا تا چلا گیا تھا اور پھر حضرت امام حسین اور یزید کی لڑائی کی صورت میں وہ آپ کے بعد بھی بھڑ کا تا چلا گیا تھا اور پھر آخری زمانہ یعنی دور حاضر میں مسیح محمدی اور ابناء مولوی عبداللہ صاحب غزنوی مرحوم شکار ہو جائے تو اُن سے کون اُنس ومروّت کرے گا۔کیا وہ سسک سک کر نہیں مر جائے گا ؟ بالفرض وہ فوت بھی ہو جاتا ہے تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس کی تجہیز و تکفین کون کرے گا ؟ اس کا جنازہ کون پڑھائے گا ؟ اور کس کے قبرستان میں وہ دفن کیا جائے گا؟ یا اُس کی لاش کو چیلوں اور درندوں کے سپرد کر دیا جائے گا؟ حقیقت پسند پارٹی کو ان بھیا نک اور خوفناک نتائج پر ٹھنڈے دل سے غور کرنا چاہیے۔64 66