انوارالعلوم (جلد 26) — Page xii
انوار العلوم جلد 26 1 بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ تعارف کتب انوار العلوم جلد 26 سیدنا حضرت مصلح موعود کی 24 کتب و تحریرات تعارف کنند مشتمل ہے جو دسمبر 1956 ء تا ستمبر 1965ء کے دور پر مشتمل ہے۔ان کتب و تحریرات کا مختصر تعارف ذیل میں دیا جا رہا ہے۔(1) افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1956ء 1953ء کے بعد جماعت کو معاندین اور مخالفین کی طرف سے شدید مخالفت کا سامنا رہا۔حتی کہ دشمنانِ احمدیت نے یہ مشہور کر دیا بلکہ منظم طور پر پریس میں یہ پروپیگینڈا بھی کیا کہ افرادِ جماعت نے اپنے خلیفہ کے خلاف علم بغاوت بلند کر دیا ہے۔جماعت کی اس شدید مخالفت کے دوران 1956 ء کا جلسہ سالانہ 27،26، 28 دسمبر کو مرکز احمدیت ربوہ میں منعقد ہوا۔جلسہ کے پہلے روز 26 دسمبر کو امام جماعت احمد یہ حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے ایک جلالی خطاب فرمایا۔جس میں احباب جماعت کو تسلی دی اور جماعت کی ترقیات کی نوید یں سنائیں۔جس کے نتیجے میں جماعت پہلے سے بڑھ کر متحد اور خلافت کے ساتھ یگانگت ، محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے اُبھری۔کیا بڑے اور چھوٹے، کیا مرد اور عورتیں ، کیا نو جوان اور بوڑھے ہر ایک میں ایک نیا ولولہ اور جوش دیکھنے کو ملا۔حضرت مصلح موعود نے احمدی مردوں، عورتوں اور بچوں کے اخلاص اور محبت کو دیکھتے ہوئے اپنی تقریر کے دوران جلسہ میں موجود پریس کے نمائندوں اور صحافیوں کو مخاطب ہو کر پوچھا کہ یہ احمدی بغاوت کر رہے ہیں یا عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں؟ حضور نے اس خطاب میں پیشگوئی کرتے ہوئے فرمایا: