انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 497 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 497

انوار العلوم جلد 25 مسلمانوں 497 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات ادبار آیا رسول حق کو مسیحا کو فلک قرآن کو بھلایا مٹی میں سلایا ہے بٹھایا 13 عیسائی ہمیشہ کہتا تھا کہ میرا مسیح آسمان پر اللہ تعالیٰ کے ساتھ بیٹھا ہے اور تمہارا رسول محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) زمین میں دفن ہے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک ہی جھٹکا سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آسمان پر چڑھا دیا اور مسیح ناصری کو زمین میں دفن کر دیا۔یہی چیز تھی جس نے احمدیت کو عیسائیت پر غلبہ دیا ہے۔جس وقت تک یہ تعلیم موجود ہے اور انشاء اللہ یہ قیامت تک رہے گی دنیا میں عیسائیت پنپ نہم سکتی۔عیسائیت کو یہی فخر تھا کہ مسلمان کہتے ہیں کہ مسیح علیہ السلام زندہ ہیں اور اس سے ان کے دعوی کی تائید ہوتی تھی لیکن اب تو انہیں بھی سمجھ آگئی ہے اور وہ اس عقیدہ سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔میں جب مری گیا تو وہاں عیسائی مشن میں ہمارا مبلغ اور میرا ایک بیٹا عیسائیوں کو تبلیغ کرنے کے لئے جاتے تھے۔جب ہمارے مقابلہ میں ان کا پہلو کمزور ہو گیا تو انہوں نے لاہور سے کچھ دیسی مشنری بلائے اور مشنریوں نے آکر چالاکیاں شروع کر دیں اور مسلمانوں کو یہ کہہ کر بھڑ کا نا شروع کیا کہ مرزا صاحب تو مسیح علیہ السلام سے بڑا ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔اس طرح انہوں نے غیر از جماعت مسلمانوں کو ہمارے خلاف جوش دلانا چاہا مگر وہ روزانہ تبلیغ کے بعد سمجھ چکے تھے کہ احمدی جو کچھ کر رہے ہیں وہ ٹھیک ہے ، اس سے اسلام کی فضیلت عیسائیت پر ثابت کی جاسکتی ہے۔اس لئے جب عیسائیوں نے احمدیت کے خلاف شور مچانا شروع کیا تو انہوں نے کہا تمہیں اس سے کیا واسطہ مرزا صاحب اپنے آپ کو حضرت مسیح علیہ السلام سے افضل سمجھتے ہیں یا نہیں۔یہ تو ہمارے گھر کا جھگڑا ہے تم ان اعتراضات کا جواب دو جو عیسائیت پر ہوتے ہیں اور اپنے عقائد کی حقانیت کو ثابت کرو۔یہ لوگ ہماری طرف سے نمائندے ہیں جو تمہارے ساتھ بحث کر رہے ہیں۔جو