انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 455 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 455

انوار العلوم جلد 25 455 قرون اولیٰ کی مسلمان خو پس عورت کو کمزور ہے مگر مردوں کے اندر اس کے لئے ادب اور احترام پایا جاتا ہے کیونکہ ہر مرد عورت کا ہی بچہ ہے اور اپنی ماں کے ادب اور احترام کی وجہ سے ہر عورت کو اپنی ماں کی جگہ سمجھتا ہے۔جب وہ دیکھتا ہے کہ اسے اس کی ماں پکار رہی ہے تو وہ فوراً بھاگ پڑتا ہے۔پس اگر احمدی عورتیں قربانی کریں اور اپنے اندر دین کی خدمت کا جذبہ پیدا کریں تو چونکہ تمہاری آواز میں ایک درد ہے ، ایک سوز اور گداز ہے تم دنیا کے گوشہ گوشہ میں آگ لگا دو گی اور گو بظاہر اشاعت دین کا کام مرد کر رہے ہوں گے لیکن حقیقت میں تم ہی یہ کام کر وار ہی ہو گی۔پس اگر تم کمر ہمت باندھ لو اور دین کی خاطر ہر قربانی کرنے کے لئے آمادہ ہو جاؤ تو میں تمہیں یقین دلاتا ہوں کہ ابھی تم میں سے بہت سی عورتیں زندہ ہوں گی کہ اسلام غالب آجائے گا اور تم اس دنیا میں بھی اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرو گی اور آخرت میں بھی اس کے انعامات کی وارث ہو گی اور تم اپنی آنکھوں سے دیکھ لو گی کہ عیسائیت شکست کھا گئی اور اسلام فتح پا گیا ہے۔حضرت عیسی علیہ السلام کی خدائی ٹوٹ چکی ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بادشاہی قائم ہو چکی ہے۔پس یہ کام تمہارے اپنے اختیار میں ہے اور اگر تم چاہو تو تم یہ کام بڑی آسانی سے کر سکتی ہو۔میں دعا کرتا ہوں کہ تم سچے طور پر اسلام کی خدمت کی توفیق پاؤ اور ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی رضا اور اس کی خوشنودی کو حاصل کرنے والی بنو۔(مصباح" بابت ماہ جنوری 1957ء) 1 النهايه في غريب الاثر۔لابن اثیر۔جلد 1 صفحہ 330۔مطبوعہ بیروت 2001ء 2 فتوح الشام جلد اوّل صفحہ 28،27 تاریخ ابن اثیر جلد 2 صفحہ 475 476 مطبوعہ بیروت 1965ء 4 پیدائش باب 21 آیت 9 تا 12 5 بخاری کتاب احادیث الانبياء باب يزفون 6 السيرة الحلبية الجزء الاول صفحہ 163 مطبوعہ مصر 1932ء بخاری کتاب بدء الوحى باب كَيْفَ كَانَ بَدء الوحى إِلَى رَسُولِ الله صلى الله عليه وسلم