انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 373 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 373

انوار العلوم جلد 25 373 منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات (28) ضروری اعلان وو راجہ علی محمد صاحب نے ایک دفعہ مجھے لکھا تھا کہ میرے پسر رازی میں کوئی سلسلہ سے انحراف کی بو نہیں پائی جاتی۔مگر میں ان کی اطلاع کے لئے شائع کرتا ہوں کہ بشیر رازی کی اپنی تحریر کی رو سے جو میرے پاس موجود ہے بشیر رازی اب احمد یہ جماعت میں نہیں ہے۔اس نے مجھے لکھا:۔میں آپ کی خلافت سے بتمام انشراح صدر عدم وابستگی کا اعلان کرتا ہوں۔“ ڈسکہ اور لاہور کی جماعتیں جہاں وہ رہتا ہے اور گجرات کی جماعت جہاں کا وہ باشندہ ہے اور راجہ علی محمد صاحب جن کا وہ بیٹا ہے اور ملک عبد الرحمن صاحب خادم جن کا وہ رشتہ دار ہے مطلع رہیں کہ بشیر رازی اپنے بیان کے مطابق احمد یہ جماعت کے افراد میں سے آئندہ نہیں ہے۔ہمارے لئے خوشی کا موجب ہے کہ ایسے آدمی کو نکالنے کی ہمیں ضرورت پیش نہیں آئی وہ خود ہی نکل گیا۔آئندہ رازی اور اُس کے دوستوں کو غلام رسول نمبر 35 یا منان کی جماعت میں داخل ہو نا مبارک ہو یا خدا کی تقدیر کے مطابق نامبارک ہو۔“ (الفضل 18 اکتوبر 1956ء) (29) ایک اہم مکتوب بنام شیخ بشیر احمد صاحب ایڈووکیٹ لاہور مگر می شیخ صاحب! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ آپ کو میرا خط مل گیا ہو گا کہ آپ کو منان سے ملنے کی اجازت ہے۔اب میں ایک غلط فہمی دور کر دینا چاہتا ہوں۔چونکہ منان صاحب ایک مہینہ سے زائد ہوا کہ امریکہ سے واپس آچکے ہیں اور اس عرصہ میں میاں بشیر احمد صاحب کیونکہ اُن کو لکھ چکے ہیں کہ کون کونسے امور کی صفائی اُن کے ذمہ ہے مگر باوجود اس کے انہوں نے صفائی نہیں کی اور انجمن کے رجسٹرات اس پر گواہ ہیں کہ وہ سلسلہ کے جس جس کام پر مقرر ہوئے ہیں اُس کی بہت سی رقوم ابھی تک قابل تشریح ہیں اور بہت سی رقوم پر میاں عبد المنان کے دستخط اب تک موجود ہیں اور میاں غلام غوث صاحب جمونی اور چودھری انور حسین صاحب