انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 368 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 368

انوار العلوم جلد 25 368 منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات کرتا ہوں کیونکہ اس نوٹ کے لکھتے وقت ان کا دل دُکھا ہوا تھا اور ایسی حالت میں بعض دفعہ انسان پورا موازنہ نہیں کر سکتا۔مرزا محمود احمد 66 "19-9-1956 (الفضل 22 ستمبر 1956ء) (25) جماعت احمدیہ لاہور کی طرف سے ایک ریزولیوشن پر ارشاد دو ایسا ہی ایک ریزولیوشن جماعت ربوہ نے بھی پاس کر کے بھیجا ہے وہ میں بعد میں بھجوادوں گا۔اُس میں اور ناموں کا ذکر ہے۔چونکہ ہر جگہ کی جماعت مبایعین کو یہ حق ہے کہ اگر اپنے علاقہ میں رہنے والے کسی احمدی کی نسبت یہ شک کریں کہ وہ جماعت مبایعین جیسے خیالات نہیں رکھتا تو اس کے متعلق یہ ریزولیوشن پاس کر دیں کہ وہ ہماری جماعت کا ممبر نہیں سمجھا جائے گا تا کہ آئندہ اس کے ذریعہ سے اٹھایا ہوا فتنہ اس جماعت کی طرف منسوب نہ ہو اور وہ اُس جماعت کا ممبر ہونے کی حیثیت سے احمد یہ جماعت کے کسی عہدہ کے حصول کے لئے کوشش کرنے کا راستہ تلاش نہ کرے۔پس میں جماعت احمدیہ لاہور اور ربوہ کو ان کے ریزولیوشنوں کے حق ہونے کی وجہ سے اُن کے ریزولیوشنوں کی تصدیق کرتا ہوں۔“ (الفضل2 اکتوبر 1956ء) (26) محترم چودھری محمد ظفر اللہ خان صاحب کا خط اور اس پر تبصرہ چودھری ظفر اللہ خان صاحب کا ایک ضروری خط ذیل میں درج کیا جاتا ہے اس خط سے دو اہم امور کا فیصلہ ہو جاتا ہے۔ایک امر وہ پروپیگینڈا ہے جو مولوی عبد المنان صاحب کے ساتھی جماعت میں کر رہے ہیں کہ گویا مولوی عبد المنان کی علمی تحقیقاتوں اور کارروائیوں کا شہرہ امریکہ تک پہنچا جس پر امریکہ نے اُن کو اپنے ملک میں تقریر کی