انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 347 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 347

انوار العلوم جلد 25 347 منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات (15) عبد المنان صاحب پسر مولوی محمد اسمعیل صاحب مرحوم کا ایک خط اور اسکے متعلق حضور کا اظہار ناپسندیدگی عبد المنان صاحب کا خط "بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلّى عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُوْدِ بحضور آقائی حضرت اقدس۔۔۔خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز۔۔۔۔۔۔۔۔۔السّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ گزارش خدمت ہے کہ حضور ( ایدہ اللہ تعالیٰ) کا پیغام 25 جولائی 1956ء کے الفضل کے شمارے میں پڑھ کر از حد رنج و صدمہ ہوا کہ ایک شریر النفس اور فتنہ پرداز شخص اللہ رکھانے جماعت میں فتنہ پیدا کرنے اور حضور (ایدہ اللہ ) کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی اور کوشش کی۔اور حضور کے بیماری کے ایام میں جبکہ حضور کو مکمل آرام کی ضرورت ہے پریشانی اور بے آرامی میں ڈال کر دکھ اور تکلیف پہنچائی ہے۔حضور کا یہ پیغام پڑھ کر میرے گھر کے تمام افراد میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی اور سبھی اس کمینے شخص پر لعنتیں بھیجنے لگے جس نے ہمارے پیارے آقا کے متعلق اتنے خطرناک منصوبے تیار کر رکھے تھے۔خاکسار اور خاکسار کے اہل و عیال حضور پر مکمل اعتماد و ایمان رکھتے ہیں اور اپنی ہر لحظہ وفاداری کا یقین دلاتے ہیں۔مزید برآں اگر چہ وہ خدا تعالیٰ کے عذاب کی گرفت سے بچ نہیں سکتا لیکن ہم بھی حضور کے خفیف سے خفیف اشارے پر ایسے لوگوں کا قلع قمع کرنے کے لیے اپنی زندگیوں کی قربانی دینے سے ذرہ بھر دریغ نہ کریں گے۔(انشاء الله تعالى) خاکسار خدا تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر کہتا ہے کہ اس خبیث اور شریر النفس اور فتنہ پرداز شخص اللہ رکھا سے اور اس کے تمام ساتھیوں سے جن کا ذکر آچکا ہے یا جو پوشیدہ ہیں خاکسار اور خاکسار کے بیوی بچوں کا ان لوگوں سے کوئی تعلق نہیں۔اور ہم ان لوگوں سے شدید نفرت کرتے ہیں، ان کی حرکات کی مذمت کرتے اور