انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 317 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 317

انوار العلوم جلد 25 317 منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات ان بیانات میں جو چودھری ظفر اللہ خاں صاحب کا ذکر آتا ہے اس کو دل مانتا نہیں کیونکہ ان کی ساری زندگی بڑے اخلاص سے گزری ہے لیکن ممکن ہے حضرت خلیفہ اول کی اولاد کی محبت کا جوش عارضی طور پر ان کے دل پر غالب آگیا ہو اور انہوں نے یہ غیر مومنانہ طریق اختیار کیا ہو کہ جس شخص نے مومنانہ دلیری سے صحیح حالات لکھ دیئے اس پر خفاء ہوئے ہوں۔بہر حال ایک لمبے تجربہ کے بعد جو میں نے ان کے متعلق رائے قائم کی ہے میں اس کو بدل نہیں سکتا اور اس وقت کا انتظار کرتاہوں جب کہ وہ اپنے فعل کی تشریح لکھ کر مجھے بھیجیں۔اسی سلسلہ میں میں جماعت کو یہ بھی اطلاع دیتا ہوں کہ امیر جماعت احمدیہ لاہور کی تحقیقاتوں کے نتیجہ میں دشمنوں کے کیمپوں میں کھلبلی مچ گئی ہے اور انہوں نے چاروں طرف دوڑ دھوپ شروع کر دی ہے چنانچہ آج صبح ہی مری میں حافظ محمد اعظم کو دیکھا گیا جو جو دھامل بلڈنگ میں رہتا ہے اور جس کا نام مختلف رپورٹوں میں آچکا ہے۔جب اس سے بعض احباب نے پوچھا کہ آپ یہاں کہاں؟ تو اس نے کہا سید بہاول شاہ صاحب قائد انصار لاہور نے میرے خلاف بغاوت کی رپورٹ کر دی ہے اس لئے میں مرزا ناصر احمد صاحب سے مدد لینے کے لئے آیا ہوں لیکن بجائے مرزا ناصر احمد کی طرف جانے کے وہ سیدھا اس طرف گیا جہاں ہمارے غیر ملکی طالبعلم رہتے ہیں۔کچھ دن پہلے مولوی صدر دین صاحب امیر پیغامیان بھی یہاں آئے ہوئے تھے۔1948ء میں جب چینی طالبعلم آئے تھے تو ان کو پیغامی ایجنٹوں نے ورغلایا تھا اور اپنے گھر لے گئے تھے۔معلوم ہوتا ہے کہ حافظ اعظم کے ساتھیوں نے جو در حقیقت پیغامیوں کے دیرینہ ایجنٹ ہیں ان کو غیر ملکی طالبعلموں کو بہکانے کے لئے بھیجا تھا۔مربی مقامی نے اس کو مقامی مسجد اور مقامی مہمان خانہ سے فوراً نکال دیا اور اکثر غیر ملکی طالبعلموں نے اس سے بات کرنے سے انکار کر دیا۔پس جماعت سمجھ لے کہ مفسدوں نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔اب مومنوں کو بھی اپنے دفاع اور فتنہ کے مٹانے کی طرف کوشش کرنی چاہئے تا کہ وہ عمارت جو پچاس سال میں اپنا خون بہا کر ہم نے کھڑی کی تھی