انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 315 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 315

انوار العلوم جلد 25 315 منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات کون لوگ ہیں؟ اور آیا یہ فتنہ میرے خلاف ہے یا مسیح موعود کے خلاف۔مسیح موعود فوت ہو چکے ہیں۔جب وہ زندہ تھے تب بھی ان کو تم پر کوئی اختیار نہیں تھا۔قرآن مجید میں خدا تعالیٰ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق فرماتا ہے کہ تو داروغہ نہیں۔اب بھی تم آزاد ہو چاہو تو لاکھوں کی تعداد میں مرتد ہو جاؤ۔خدا تعالیٰ مٹی کے نیچے دبے ہوئے مسیح موعود کی پھر بھی مدد کرے گا اور ان لوگوں کو جو آپ کے خادموں کی طرف منسوب ہو کر آپ کے مشن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ذلیل وخوار کرے گا۔تمہارا اختیار ہے خواہ مسیح موعود اور ان کی وحی کو قبول کر دیا مرتدوں کو اور منافقوں کو قبول کرو۔میں اس اختیار کو تم سے نہیں چھین سکتا۔مگر خدا کی تلوار کو بھی اس کے ہاتھ سے نہیں چھین سکتا۔والسلام (4) ضروری اعلان خاکسار مرزا محمود احمد خلیفة المسیح الثانی "25-7-1956 (الفضل 28 جولائی 1956ء) جن کے خط فتنہ منافقت کے بارہ میں پہنچ رہے ہیں وہ محفوظ رکھے جارہے ہیں۔میں سب دوستوں کو اجمالی طور پر جَزَاكَ الله کہتا ہوں۔اور دُعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کو اور ان کی نسلوں کو ایمان پر قائم رکھے اور احمدیت کا خادم بنائے رکھے۔إنشاء الله تعالی ربوہ پہنچ کر ایک عام اعلان کے ذریعہ سب دوستوں کا ذکر کر دیا جائے گا۔مرزا محمود احمد خلیفة المسیح الثانی "26-7-1956 الفضل 29 جولائی 1956ء)