انوارالعلوم (جلد 25) — Page 259
انوار العلوم جلد 25 259 سبھوں نے ایک ہی روحانی خوراک کھائی اور سبھوں نے ایک ہی روحانی پانی پیا کیو نکہ انہوں نے اُس روحانی چٹان میں سے جو اُن کے ساتھ چلی پانی پیا اور وہ چٹان مسیح تھی۔" ! سیر روحانی نمبر (9) ان آیات قرآنیہ ، رسول کریم صلے اللہ علیہ وسلم کی حدیث اور انجیل کے حوالہ سے یہ بات ثابت ہے کہ روحانی کتابوں میں پانی سے مراد علم روحانی ہوتا ہے اور اس کی مشابہت میں کبھی دُنیوی علوم بھی مراد ہوتے ہیں۔مگر دیکھو کہ قرآن کریم کے علم اور مسیح کے حواریوں کے علم میں کتنا عظیم الشان فرق ہے۔قرآن تو کہتا ہے کہ چٹان کے پیچھے پانی ہوتا ہے جو چٹان کو پھاڑ کر نکل آتا ہے اور مسیح کے حواری کہتے ہیں کہ :- سبھوں نے ایک ہی روحانی پانی پیا کیو نکہ انہوں نے اُس روحانی چٹان میں سے جو اُن کے ساتھ چلی پانی پیا۔" یہ ایک خیالی مثال ہے جس کی کوئی تصدیق نہیں ملتی۔لیکن چٹانوں کے پیچھے سے پانی کے چشمے نکلنے کی تو ہر پہاڑ پر مثالیں موجود ہیں۔پس یہ ایک سچی اور طبعی مثال ہے۔مگر انجیل کی مثال نہایت مضحکہ خیز ہے۔انجیل کہتی ہے کہ :۔پانی پیا۔" انہوں نے اُس روحانی چٹان میں سے جو اُن کے ساتھ چلی اب بتاؤ وہ کونسی چٹان ہے جو ساتھ ساتھ چلتی ہے اور لوگ اُس سے پانی پیتے ہیں؟ کوئی بھی نہیں۔لیکن جن چٹانوں کا قرآن کریم ذکر کرتا ہے ایسی ہزاروں چٹانیں موجود ہیں اور ہر شخص جانتا ہے کہ وہ چٹانیں پھٹتی ہیں تو ان کے پیچھے سے پانی نکل پڑتا ہے۔پھر مسیحیوں نے بڑا زور مارا تو کہا کہ وہ چٹان مسیح تھی۔"جو اُن کے ساتھ ساتھ چلی اور جس کے پیچھے سے انہوں نے پانی پیا۔مگر قرآن کریم کہتا ہے کہ ہر مؤمن خواہ وہ چھوٹا ہو یا بڑا ایک چٹان ہوتا ہے جس کے پیچھے پانی ہوتا ہے اور جس سے لوگ فائدہ حاصل کرتے ہیں۔گویا قرآن کریم اس پانی کو ہر انسان کے دل تک پہنچاتا ہے اور انجیل