انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xxiv of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page xxiv

انوار العلوم جلد 25 xiv ہمارے ساتھ رہے گا اور اللہ تعالیٰ ہمیشہ اپنی غیرت ہمارے لئے دکھاتا رہے گا اور کسی کی مجال نہیں ہو گی کہ ہماری طرف ترچھی آنکھوں سے دیکھے کیونکہ خدا تعالیٰ کے فرشتے فوراً آگے بڑھیں گے اور ہمارے اور اُس کے درمیان حائل ہو جائیں گے۔اور وہ مدد ہمیں حاصل ہو گی جس کو دنیا میں بڑے بڑے بادشاہ بھی ترستے ہیں۔اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ ہو اور تمہاری مدد کرے۔“