انوارالعلوم (جلد 25) — Page 204
انوار العلوم جلد 25 204 متفرق امور در د صاحب فوت ہوئے، صوفی مطیع الرحمن صاحب فوت ہوئے جو ریویو کے ایڈیٹر تھے اور ادھر اطلاع ملی ہے کہ ملک غلام فرید صاحب جو قرآنِ شریف کے نوٹوں کا ترجمہ کر رہے ہیں اُن کی صحت سخت خراب ہے اور ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ آپ کے دل پر بڑا سخت حملہ ہوا ہے۔غرض قرآن شریف کی انگریزی تفسیر کی بڑی ضرورت ہے۔یورپ میں میں جہاں بھی گیا سب جگہ پر لوگوں نے اس کے متعلق سوال کیا اور کہا کہ جلدی بھیجو۔غیر ملکوں سے بھی مطالبہ آیا ہے کہ اس کو مکمل کرو۔اس نام کے لینے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ جس شخص کا میں نام لوں گا وہ مولویوں سے ڈرنے والا نہیں وہ نیشنلسٹ ہے۔میری مراد پریذیڈنٹ سکارنو (SUKARNO) سے ہے جو انڈونیشیا کے پریذیڈنٹ ہیں۔ہماری جماعت کے مبلغ کو انہوں نے بلا کر کہا کہ اپنے امام کو لکھو کہ انگریزی ترجمہ قرآن کے ساتھ انڈیکس ہونا ضروری ہے ورنہ اس میں سے مضمون نکالنے کی کون محنت کرتا ہے۔پہلے انڈیکس ہو تا تھا مگر اب نہیں۔مجھے پہلے تو یہ پڑھ کر بڑی گھبر اہٹ ہوئی کہ کہاں انڈیکس تھا۔مگر پھر پتہ لگا کہ وہ انڈیکس مولوی محمد علی صاحب کی طرف سے تھا۔وہ کہیں انہوں نے دیکھا تھا۔انہوں نے سمجھا کہ شاید ہمارے ہی قرآن شریف میں پہلے انڈیکس ہو تا تھا اس لئے انہوں نے کہا کہ اب بھی انڈیکس لگوائیں۔انڈیکس کی کوشش تو ہم کر رہے ہیں مگر بہر حال قرآن شریف کی اب تیسری جلد کی بڑی ضرورت ہے۔چوتھی جلد سے یہ انشاء اللہ مکمل ہو جائے گا۔اِس بیماری کے باوجود میرے دل میں اس کے متعلق گھبر اہٹ ہوتی ہے اور میں تو سمجھتا ہوں کہ یہ اسی گھبراہٹ کا نتیجہ ہے کہ دسمبر میں ادھر جلسہ قریب آرہا تھا اور اُدھر میں نے تفسیر لکھوائی شروع کر دی۔اور بعض دفعہ گھنٹہ گھنٹہ دو دو گھنٹے تفسیر لکھاتا چلا گیا۔ممکن ہے اس کا بھی میرے دماغ پر اثر پڑا ہو۔بس اسی گھبراہٹ میں کہ خبر نہیں زندگی کتنی ہے کسی طرح تفسیر مکمل ہو جائے میں نے کام شروع کر دیا۔پس ملک صاحب کے لئے ی دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ ان کو شفا دے۔میرے لئے بھی دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ مجھے نوٹ مکمل کرنے کی توفیق دے اور ان کو اس کا ترجمہ مکمل کرنے کی توفیق دے تا کہ یہ بڑی