انوارالعلوم (جلد 25) — Page 146
انوار العلوم جلد 25 146 سفر یورپ سے واپسی پر کراچی میں۔۔۔۔خطار یوں جہاں تک بیماری کے ظاہری حالات اور علامات کا تعلق ہے اس نے کہا کہ میری اب پوری تسلی ہے کہ وہ علامات دور ہو چکی ہیں اور آپ کو بھی اطمینان رکھنا چاہیئے اور اس بارہ میں کسی قسم کی تشویش یا اضطراب آپ کو نہیں ہونا چاہئے۔بیماری کے ظاہری حالات جو ہر شخص کو دکھائی دیتے ہیں یہی ہوتے ہیں کہ ہاتھوں کی طاقت میں نقص آ جاتا ہے ، پاؤں کی طاقت میں نقص آ جاتا ہے اور انسان بے کار ہو کر رہ جاتا ہے۔ان علامات کے لحاظ سے اس نے کہا کہ جو ترقی کا پہلا دور تھاوہ کامیابی کے ساتھ گزر گیا ہے اور اب ان شکایات میں سے کوئی شکایت آپ کے اندر نہیں پائی جاتی۔چنانچہ اس نے کہا کہ آپ جس ڈاکٹر کو چاہیں دکھالیں مگر اسے بتائیں نہیں کہ آپ پر بیماری کا کوئی حملہ ہو چکا ہے تو وہ آپ کو دیکھ کر یہی کہے گا کہ آپ کو کوئی بیماری نہیں۔لیکن پھر بھی اس نے کہا کہ آپ اس امر کو نہ بھولیں کہ ایک تندرست چیز جتنا بوجھ اٹھا سکتی ہے ایک دفعہ ٹوٹنے کے بعد وہ اتنا بوجھ نہیں اٹھا سکتی۔آپ کو اب زیادہ سے زیادہ آرام کرنے کی ضرورت ہے۔آپ آرام کریں، طبیعت کو خوش رکھیں اور اس پر کسی قسم کا بوجھ نہ ڈالیں اور نہ ہو سکتا ہے کہ آپ کی صحت میں جو ترقی ہو رہی ہے اُس کی رفتار کم ہو جائے۔اُس نے یہ بھی کہا کہ میں ڈاکٹری طور پر آپ کے متعلق کہہ سکتا ہوں کہ آپ اس بیماری کے بعد بھی بڑا کام کر سکتے ہیں۔چنانچہ اس نے کہا میں اس کا ایک متوازی کیس آپ کو بتاتا ہوں اس سے آپ سمجھ لیں کہ نارمل کنڈیشن میں اگر آپ عمر بھر بھی کام کرتے رہیں تو آپ کو کسی تشویش کی ضرورت نہیں۔اس کے بعد اس نے ایک مشہور ڈاکٹر سائنسدان پیسٹیور (PASTEUR) کا ذکر کیا۔اس نے کہا کہ جرم (GERM) تھیوری اس نے نکالی تھی اور اس کے علاوہ بھی اس نے کئی ایجادات کیں۔اُس پر قریباً آپ ہی کی عمر میں فالج کا حملہ ہوا اور اُس کا بایاں پہلو سارے کا سارا مارا گیا تھا۔اُس کا پوتا میر ا دوست تھا اور وہ خود بھی ڈاکٹر تھا اس نے بتایا کہ اس حملہ کے بعد وہ تیس سال تک زندہ رہا اور اس نے جتنی ایجادیں کی ہیں وہ سب کی سب اسی تیس سالہ زندگی میں کی ہیں۔اس لئے آپ کو یہ وہم نہیں کرنا چاہئے کہ آپ کسی قسم کا کام نہیں کر سکتے۔ہاں یہ ضروری بات ہے کہ آپ مناسب حد تک کام کریں