انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 114 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 114

انوار العلوم جلد 25 114 احباب جماعت کے نام پیغامات احباب دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس سفر کو بابرکت کرے اور میری صحت بہتر ہو جائے اور میں تفسیر القر آن کا کام مکمل کر سکوں۔(خلیفة المسیح) " (الفضل 16/ اپریل 1955ء) پیغام بذریعہ تار مورخہ 1955ء -4-13 بوقت پونے 12 بجے رات ترجمہ: " برادران! میں چند روز میں ہوائی جہاز کے ذریعے سفر یورپ پر جا رہا ہوں۔چونکہ کچھ دن پیشتر ایک ہوائی جہاز جس میں ایک درجن کے قریب چینی وزراء سفر کر ہے تھے گر کر تباہ ہو گیا ہے اس لئے قدرتی طور پر میرا بیمار ذہن کسی قدر گھبراہٹ محسوس کرتا ہے۔لیکن سفر اس موسم میں بہتر خیال کیا جاتا ہے۔اس لئے میں اپنے خدا پر بھروسہ کرتے ہوئے ہوائی سفر کو ہی ترجیح دیتا ہوں۔وہ جو کچھ ہمارے ساتھ کرتا ہے اچھا ہی کرتا ہے۔اور اگر ہم کسی وقت مایوس ہوتے ہیں تو یہ ہماری اپنی ہی غلطی اور کم نگاہی کی وجہ سے ہوتا ہے۔خدا اب بھی اور آئندہ بھی ہر حال میں آپ کے ساتھ ہو۔میں آپ کو اپنے خدا کے سپر د کر تا ہوں کہ جس نے آج تک کبھی میرا ساتھ نہیں چھوڑا ہے۔(مرزا محمود احمد ) " پیغام از کراچی مورخه 1955-4-15 بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ (الفضل 16/ اپریل 1955ء) اعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيْمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ۔هُوَ النَّاصِرُ "برادران! السّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ آج پندرہ تاریخ ہے اور اگر خدا تعالیٰ نے خیریت رکھی تو ہم انشاء اللہ پندرہ دن