انوارالعلوم (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 553 of 660

انوارالعلوم (جلد 24) — Page 553

انوار العلوم جلد 24 553 سال 1954ء کے اہم واقعات جائیں اور مساجد بنائی جائیں اور لٹریچر شائع کیا جائے۔یہ ساری چیزیں ہو جائیں تو دنیا کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ اسلام اب دنیا میں سنجیدگی کے ساتھ عیسائیت کے مقابلہ کے لئے کھڑا ہو گیا ہے۔تم تو خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت زیادہ ہو۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب صحابہ کو جمع کیا اور فرمایا مردم شماری کرو مدینہ میں کتنے مسلمان ہیں تو ان کے دلوں میں شبہ یہ پیدا ہوا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایسا کیوں فرماتے ہیں بہر حال چونکہ آپ کا حکم تھا وہ گئے اور انہوں نے مردم شماری کی اور اُس وقت سات سو مسلمان نکلے۔صحابہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آکر کہا یا رسول اللہ ! ہم سات سو نکلے ہیں مگر آپ نے کیوں مردم شماری کرائی تھی ؟ کیا آپ کو یہ وہم تھا کہ اب مسلمان تباہ نہ ہو جائیں ؟ وہ زمانہ جب ہم تباہ ہو سکتے تھے وہ گزر گیا۔اب تو ہم دنیا میں سات سو ہیں اب ہمیں کون تباہ کر سکتا ہے۔4 دیکھو کس قدر یقین اور ایمان ان کے اندر تھا۔یہی حال تم اپنا سمجھ لو۔ایک زمانہ وہ تھا جب اسلام کی آواز اٹھانے والا دنیا میں کوئی نہیں تھا۔اب تمہارے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ نے یہ برکت پیدا کی ہے اور تم کو اس برکت کا حاصل کرنے والا بنایا ہے۔امریکہ میں تمہارے مشن ہیں، اسی طرح تمہارا مشن انگلینڈ میں ہے، ہالینڈ میں ہے ، جرمنی میں ہے، سوئٹزر لینڈ میں ہے۔یورپ میں اہم ملکوں کے لحاظ سے اٹلی ، فرانس اور سپین میں اور مشن ہونے چاہئیں۔ایشیا میں، جاپان میں اور آسٹریلیا میں اور ایک تھائی لینڈ وغیرہ کے علاقہ میں ہونا چاہئے جو چین وغیرہ میں تبلیغ کو وسیع کر سکے۔امریکہ میں اگر ہمارے دو مشنری اور ہو جائیں یعنی ایک کینیڈا میں اور ایک جنوبی امریکہ کے کسی علاقہ میں تو پھر اس طرح تمہاری تنظیم ہو سکتی ہے کہ تم ایک دم ساری دنیا میں اسلام کی آواز کو بلند کر سکتے ہو۔اگر اس کے ساتھ لٹریچر مہیا ہو جائے اور خد اتعالیٰ کے فضل سے قرآن شریف سے زیادہ اعلیٰ لٹریچر کیا ہو گا۔قرآن شریف شائع ہو گیا ہے اور کئی کتابیں جو ضروری ہیں وہ ہمارے زیر نظر ہیں تو اور بھی آسانی ہو سکتی ہے۔جوں جوں چھپوانے کی توفیق ہوگی وہ چھپنی شروع ہو جائیں گی۔اگر جماعت کے مخلص لوگ حصہ لے کر