انوارالعلوم (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 392 of 660

انوارالعلوم (جلد 24) — Page 392

انوار العلوم جلد 24 392 تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمدیہ کا بیان آپ سے ملے تھے ؟ جواب: ہاں۔وہ اس بیان کی اشاعت سے ایک یا دو دن قبل مجھ سے ملے تھے۔سوال: کیا خواجہ نذیر احمد نے دوبارہ کسی وقت مارچ کے مہینہ میں آپ سے ملاقات کی ؟ جواب: ہاں۔وہ دوبارہ بھی مجھ سے ملے تھے لیکن مجھے تاریخ یاد نہیں وہ پہلی ملاقات کے ایک یا دو ماہ بعد ملے ہوں گے۔سوال: کیا اُنہوں نے آپ کو خواجہ ناظم الدین کا کوئی پیغام دیا تھا؟ جواب: نہیں۔انہوں نے خواجہ ناظم الدین کا کوئی ذکر نہیں کیا انہوں نے صرف یہ کہا تھا کہ کراچی میں ان کی گفتگو بعض اہم شخصیتوں سے ہوئی ہے۔میرا اپنا خیال یہ تھا کہ وہ گورنر جنرل سے ملے تھے۔سوال: کیا اُنہوں نے مولانا مودودی کا نام لیا تھا؟ جواب: نہیں۔تحریری درخواست جو منجانب حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب امام جماعت احمدیہ عدالت میں داخل کی گئی جناب عالی! مظہر کے بیان رو بر و عد الت مورخہ 14 جنوری 1954ء میں چند جوابات چونکہ ایسے اصطلاحی الفاظ پر مشتمل تھے جو عام استعمال میں نہیں آتے اس لئے ان کا ترجمہ شاید پورے طور پر مظہر کے مفہوم کا حامل نہ ہو۔یا بصورت دیگر فریقین غلط تعبیر کی کوشش نہ کر سکیں یہ ضروری معلوم ہوتا ہے کہ مظہر اپنے اصلی الفاظ کو دُہرادے اور اپنا منشاء واضح کر دے۔اس لئے درخواست ہے کہ مندرجہ ذیل جوابات بعد تصدیق صحت شامل مثل فرمائے جاویں۔