انوارالعلوم (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 249 of 660

انوارالعلوم (جلد 24) — Page 249

انوار العلوم جلد 24 249 سیر روحانی (7) پہلے خبر مل گئی کہ دشمن کی فوجیں تمہارے ملک میں داخل ہو جائینگی چنانچہ آپ کو الہام لا ہوا ! إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِينًا لِيَغْفِرَ لَكَ اللهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَرَ وَيُتِمَّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكَ وَيَهْدِيَكَ صِرَاطًا مُسْتَقِيمًا وَ يَنْصُرَكَ اللهُ نَصْرًا عَزِيزًا - 11 یعنی اے محمد رسول اللہ ! ہم تجھ کو ایک عظیم الشان فتح کی خبر دے رہے ہیں۔وہ ایک ایسی فتح ہو گی جو اپنی ذات میں اس بات کی گواہ ہو گی کہ تو سچا ہے اور پھر وہ فتح مبین ہو گی۔بعض نشانات تو ہوتے ہیں مگر اُن سے نتیجہ نکالنا اور استنباط کرنا پڑتا ہے لیکن وہ فتح ایسی ہو گی کہ استنباط کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ وہ خود اپنی ذات میں تیری صداقت کا ایک زندہ ثبوت ہو گی۔لِيَغْفِرَ لَكَ اللهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّر اور یہ فتح ہم تجھے اس لئے دیں گے تا کہ تیری جنگ جو عربوں سے چلی آرہی ہے اُس میں بعض باتیں کرنے والی تھیں جو تو نے نہیں کیں اور بعض غلطیاں تم سے ایسی ہو ئیں جو نہیں ہونی چاہئے تھیں اور تم نے کر لیں۔مثلاً بعض جگہ عفو نہیں کرنا چاہئے تھا مگر عفو کر دیا۔بعض جگہ معاف کرنا چا ہئے تھا مگر صحابہ کو خیال نہیں آیا اور انہوں نے معاف نہیں کیا مثلاً محرم الحرام میں جا مسلمان لڑ پڑے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم خفا ہوئے کہ اس مہینہ میں تو لڑنا جائز ہی نہیں۔وَيُتِمَّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكَ وَيَهْدِيَكَ صِرَاطًا مُسْتَقِيمًا اور وہ تجھ پر اپنی نعمت پوری کرے اور تجھے وہ راستہ دکھائے جس کے ذریعہ سے تجھے کامیابی نصیب ہو جائے۔وَ يَنْصُرَكَ اللهُ نَصْرًا عَزِيزًا اور اللہ تعالیٰ تیری مدد کرے گا اور مدد بھی معمولی نہیں بلکہ بڑی غالب مدد۔اس میں اس طرف اشارہ کیا گیا کہ چونکہ مسلمان حملہ نہیں کر سکتے اس لئے تیرے ہاتھ سے تو لڑائی نکل گئی اب ہم ایسا طریق اختیار کریں گے جس سے لڑائی جائز ہو جائے اور وہ طریق یہی ہو سکتا تھا کہ کفار حملہ کر دیں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہم خود ایسے سامان کریں گے کہ کفار تجھ پر حملہ کر دیں گے اور پھر اس کے نتیجہ میں وہ تباہ ہو جائیں گے۔يُتِمَّ نِعْمَتَه، سے بھی یہی مراد ہے کہ عرب شکست کھا جائیں گے اور اسلامی حکومت قائم ہو جائے گی۔کیونکہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَاذْ قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ يُقَومِ اذْكُرُوا نِعْمَةَ اللهِ عَلَيْكُمْ إِذْ جَعَلَ فِيكُمْ أَنْبِيَاءَ وَجَعَلَكُمْ مُلُوكًا - 12 یعنی