انوارالعلوم (جلد 24) — Page xx
انوار العلوم جلد 24 X ” دعا کے علاوہ ان امور کے متعلق ایک اور چیز بھی ہمارے اختیار میں ہے اور وہ ہے لوگوں کو صحیح مشورہ دینا تا قوم میں ان مسائل کو سمجھنے اور انہیں حل کرنے کی صحیح سپرٹ پیدا ہو۔تم جہاں کہیں بھی جاؤ اپنے حلقہ اثر میں لوگوں کو صحیح مشورہ دیا کرو اور انہیں بتایا کرو کہ یہ دن آپس میں لڑنے کے نہیں ہیں بلکہ باہمی اختلافات کو فراموش کر کے متحد ہونے اور ملک کے مفاد کے لئے قربانی کرنے کے ہیں۔یاد رکھو اللہ تعالیٰ نے تمہیں اسلام کی حفاظت اور خدمت کے لئے مامور کیا ہے اس لئے تمہارے قلوب اسلام کی محبت اور درد سے معمور ہونے چاہیں خواہ تم کن حالات میں سے گزرو۔اس محبت کا ہمیشہ لحاظ رکھا کرو اور مسلمان کی ہمدردی تمہارا طرہ امتیاز ہونا چاہئے۔اس ہمدردی کا عملی ثبوت تم اس طرح دے سکتے ہو کہ ایک طرف تو تم دعاؤں سے کام لو اور دوسری طرف لوگوں کو صحیح مشورہ دیا کرو۔۔۔۔۔۔دوسرا ذریعہ جو تم ان مشکلات کے ازالہ کے لئے اختیار کر سکتے ہو۔یہ ہے کہ ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تم کو تیار رہنا چاہئے۔ہر احمدی کا یہ عزم ہونا چاہئے کہ اگر خدانخواستہ ہمارے ملک پر کوئی مصیبت آئی تو اس کا مقابلہ کرنے کے لئے وہ اپنے مال ، اپنی جائیداد ، اپنی زمین غرض اپنی کسی چیز کی پرواہ نہ کرے گا۔اور ملک کی حفاظت و بقا کو مقدم رکھے گا۔یاد رکھو ارادہ اور عزم کو معمولی چیز نہ سمجھو یہ بہت بڑی چیز ہے یہی وہ چیز ہے جو وقت آنے پر تمہیں عمل کے لئے تیار کرے گی۔“ حضرت مصلح موعود نے اس بصیرت افروز لیکچر میں جو پانچویں نمبر پر نصیحت فرمائی وہ جماعت کے اخبار و رسائل کی اشاعت بڑھانے کے متعلق ہے جن میں حضور نے الفضل، ریویو آف ریلیجنز ، فرقان ، مصباح اور خالد وغیرہ کے نام لئے۔اس ضمن میں حضور نے احباب جماعت کو ان اخبارات و رسائل کو زیادہ سے زیادہ مفید بنانے کی نصیحت فرمائی۔بڑے اچھوتے رنگ میں مضامین لکھنے کی طرف توجہ دلائی اور فرمایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام