انوارالعلوم (جلد 24) — Page xvii
انوار العلوم جلد 24 vii راغب کرنے اور اپنے قلوب کو اس کے ذکر کی طرف مائل کرنے کی کوشش کرو تا اس کا قرب اور اس کی رضا حاصل ہو۔نیز فرمایا کہ اسلام کے لئے یہ ایک نازک موقع ہے۔چاروں طرف سے اسلام پر یورش ہو رہی ہے اور اسلام کے مورچے پر سوائے چند احمدی مبلغین کے اور کوئی بھی نہیں ہے۔آپ لوگ جو یہاں جمع ہیں آپ کی حیثیت ایسی ہی ہے جیسے فوج کے لئے اسلحہ کے کارخانے کی ہوتی ہے۔جس طرح اگر فوج کے لئے اسلحہ مہیا نہ کیا جائے تو وہ بے کار ہو کر رہ جاتی ہے اسی طرح اگر آپ اپنے مبلغین کی مدد نہ کریں گے تو ان کی زندگیاں بے کار ہو جائیں گی۔ان میں سے ایک ایک لاکھوں آدمیوں کا کام کر رہا ہے۔سامان جو ہم نے ان کے لئے باہم پہنچایا ہے وہ پہلے ہی نہایت قلیل ہے۔(3) متفرق امور حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کا یہ بصیرت افروز خطاب جلسہ سالانہ 1953ء کے دوسرے روز مورخہ 27 دسمبر کا ہے جس کے آغاز پر حضور نے فرمایا کہ " آج متفرق امور کے متعلق ہی بعض باتیں کہوں گا۔" حضور نے اس خطاب میں احمدی مردوں اور عورتوں دونوں کو مخاطب فرمایا۔آغاز میں عورتوں سے مخاطب ہو کر فرمایا کہ تین سال سے عورتوں میں میری تقریر نہیں ہو رہی۔اس دفعہ میں عورتوں میں تقریر کرنا چاہتا تھا مگر لجنہ نے کہلا بھیجا ہے کہ ابھی ایسے خطرات کے دنوں میں ہم اس ذمہ داری کو نہیں اٹھا سکتیں کہ حفاظت کا سامان کر سکیں۔اس لئے میں اس تقریر کا ایک حصہ عورتوں کے لئے وقف کر کے انہیں بعض نصائح کروں گا۔حضور نے مردوں سے مخاطب ہو کر فرمایا ہر شخص اپنے کاروبار ملازمت اور روز گار کے کام کے علاوہ اپنے ہاتھ سے کام کر کے کچھ زائد آمد پیدا کرنے کی کوشش کرے اور یہ زائد آمدنی اگر غریب ہو تو اس کا ایک حصہ اور امیر ہونے کی صورت میں ساری کی ساری سلسلہ کو بطور چندہ پیش کر دے۔“