انوارالعلوم (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 86 of 660

انوارالعلوم (جلد 24) — Page 86

انوار العلوم جلد 24 86 مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی متعلق گورنمنٹ کو مشورہ دیا کہ ان کی اصلاح ہونی چاہئے۔چنانچہ ان مشوروں کے مطابق ایک حد تک تھر میں اور سمرنا کے معاملہ میں پچھلے معاہدہ میں اصلاح بھی کی گئی ہے۔ہم نے عربوں کے معاملہ میں لکھا کہ وہ غیر قوم اور غیر زبان رکھتے ہیں وہ آزاد رہنا چاہتے ہیں۔نہ ان کو ترکوں کے ماتحت رکھا جائے نہ اتحادی ان کو اپنے ماتحت رکھیں۔۔۔۔۔پس ہم سے جس قدر ہو سکتا تھا ہم نے کیا۔رسالے ہم نے لکھ کر شائع کئے، چٹھیاں میں نے گورنمنٹ کو لکھیں اور جو غلطیاں میں نے گورنمنٹ کو بتائیں گورنمنٹ نے فراخ حو صلگی سے ان میں سے بعض کو تسلیم کیا اور ان کی اصلاح کے متعلق کو شش کرنے کا وعدہ کیا۔ہم نے ہز ایکسی لینسی گورنر پنجاب کو میموریل بھیجا۔ہم نے گورنر جنرل کو بھی لکھا۔ولایت میں اپنے مبلغین کو ترکوں سے ہمدردی اور انصاف کرنے کے متعلق تحریک کرنے کے لئے ہدایت کی، امریکہ میں اپنا مبلغ بھیجا کہ علاوہ تبلیغ اسلام کے ترکوں کے متعلق جو غلط فہمیاں ان لوگوں میں مشہور ہیں ان کو دُور کرے۔چنانچہ وہ وہاں علاوہ تبلیغ اسلام کے یہ کام بھی کر رہا ہے اور کئی اخبارات میں ترکوں کی تائید میں آرٹیکل لکھے گئے ہیں۔غرض ہماری طرف سے باوجو د ترکوں سے بے تعلق ہونے کے محض اسلام کے نام میں شرکت رکھنے کے باعث ان کے لئے اس قدر جد وجہد کی گئی ہے مگر ترکوں نے ہمارے لئے کیا کیا۔جب ہمارے بعض آدمی ان کے علاقہ میں گئے تو ان کو گر فتار کر لیا گیا“۔142 ہے پھر جب شریف مکہ پر ابن سعود نے حملہ کیا تو اس وقت بھی امام جماعت احمدیہ نے حج بیت اللہ اور فتنہ حجاز“ کے عنوان سے ایک سلسلہ مضامین شائع فرمایا اس مضمون کے چند فقرات یہ ہیں۔آپ نے تحریر فرمایا :-