انوارالعلوم (جلد 24) — Page 78
انوار العلوم جلد 24 78 مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب غیر اسلامی ممالک میں جماعت مودودی صاحب کے اس اعتراض احمدیہ کے افراد کس جذبہ جہاد کو کو کہ احمدی جماعت انگریزوں کو خوش کرنے کے لئے تبلیغ کرتی کم کرنے کے لئے تبلیغ کر رہے ہیں تھی۔اس طرح پر حل کیا جا سکتا ہے کہ اگر احمدی جماعت جہاد کی تعلیم کو کمزور کرنے کے لئے اسلامی ممالک میں تبلیغ کرتی تھی تو مغربی اور مشرقی افریقہ اور امریکہ اور انگلستان اور جرمنی میں کس جذبہ جہاد کو کم کرنے کے لئے احمدی تبلیغ کر رہے تھے اور کر رہے ہیں۔کیا وہاں بھی جہاد کی تعلیم رائج ہے جس کو کم کرنے کے لئے احمدی تبلیغ کر رہے ہیں یا وہ قومیں بھی انگریزوں کی تائید میں ہیں کہ ان کی مدد حاصل کرنے کے لئے احمدی وہاں تبلیغ کر رہے ہیں۔جر من گورنمنٹ کی ایک وزیر سے جواب طلبی (12) اگر مولانا مودودی کی قسم کے علماء کی تحریک پر جر من گورنمنٹ کو غلطی لگی اور اس نے جرمن وزیر سے جواب طلبی کی کہ وہ احمدیوں کی مجلس میں کیوں شامل ہوا جو انگریزوں کے ایجنٹ ہیں تو یہ جرمن گورنمنٹ کے علم کی کمی اور عقل کی کوتاہی تھی۔اس کی غلطی سے احمدیوں کے خلاف کس طرح حجت پکڑی جاسکتی ہے۔مولانا مودودی سے ہم عملاً ثابت کر چکے ہیں کہ جہاں کہیں مسلمانوں کے مفاد پر انگریزوں نے اثر ڈالنے مؤكد بعذاب حلف کا مطالبہ کی کوشش کی ہے احمدیوں نے ان کی اس بات کو ناپسند کیا ہے اور احمدیوں نے ایسے ملکوں میں جاکر تبلیغ کی ہے اور لوگوں کو اسلام میں داخل کیا ہے جہاں جہاد کا کوئی سوال ہی نہیں تھا بلکہ ایسے علاقے موجود ہیں جہاں مسلمانوں کی تنظیم احمدیوں کے ہاتھ سے ہوئی یا ان کی تنظیم میں احمدیوں نے بڑا حصہ لیا اور ان کو عیسائی اثر سے بچانے میں بڑی مدد کی۔ہمارے اس دعویٰ کے سچ یا جھوٹ کے پر کھنے کے دو ہی طریق ہیں۔