انوارالعلوم (جلد 23) — Page 82
انوار العلوم جلد 23 82 حضرت اماں جان کے وجود گرامی کی اہمیت، تعمیر ربوہ اور۔۔۔۔۔دو سو سال پہلے خدا تعالیٰ نے بتایا تھا کہ تمہارا سلسلہ مہدی موعود سے مل جائے گا۔اب ملنے کے دو ہی معنے ہیں۔یا تو خواجہ صاحب خود حضرت مہدی موعود کے مرید ہوتے لیکن مرید تو خواجہ صاحب ہوئے نہیں کیونکہ آپ مہدی موعود کے ظہور سے بیسیوں سال پہلے فوت ہو گئے اور یا پھر آپ کے خاندان کا رشتہ آنے والے مہدی کے خاندان کے ساتھ ہو جاتا اور خدا تعالیٰ نے یہی دوسرا طریق اختیار کیا۔یعنی آپ کی نواسی کی شادی مہدی موعود سے ہوئی اور اس طرح خواجہ صاحب کا سلسلہ محمد یہ اور حضرت مہدی موعود کا سلسلہ دونوں مل گئے۔بلکہ عجیب بات یہ ہے کہ میخانہ درد میں لکھا ہے کہ گڑی پر بیٹھنے کا کسی اور خاندان کا حق تھا لیکن الہی منشاء یہ تھا کہ وہ اس نسل کو بدل دے۔سید محمد نصیر صاحب جو اپنے ماموں محمد بخش کے لاولد فوت ہو جانے کی وجہ سے ان کی گڈی پر بیٹھے تھے ان کی وفات پر خلافت کا جھگڑا اُٹھا تو خاندان کی ایک بڑھیا عورت سے مشورہ کیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ جس کو وہ کہے اسے گڑی پر بٹھا دیا جائے۔چنانچہ اس بڑھیا نے مشورہ دیا کہ اپنے بزرگوں کا ہم پلہ خاندان میں تو کوئی نظر نہیں آتا اس لئے میرے نزدیک میاں ناصر میر جو خواجہ محمد نصیر صاحب کے نواسہ ہیں انہیں گڑی پر بٹھا دیا جائے۔میاں ناصر میر کے خلیفہ منتخب ہو جانے کے بعد سلسلہ محمدیہ منتقل ہو کر ایک دوسرے خاندان میں آ گیا۔جو ماں کی طرف سے خواجہ میر درد کا خاندان تھا اور باپ کی طرف سے نواب خاند وران خان 4 کا خاندان تھا۔یہ گویا دوسری پیشگوئی تھی کہ سلسلہ محمد یہ اب مہدی موعود کے سلسلہ میں مدغم ہو جائے گا۔پھر اسی کتاب میں دوسری جگہ لکھا ہے: اور یہ نسبت محمد یہ الخالصہ حضرت امام موعود کی ذات پاک پر ختم ہو گی اور تمام جہان ایک نور سے روشن ہو گا اور اس نیر اعظم کے انوار میں سب فرقوں کے ستاروں کی روشنی گم ہو جائے گی"۔5 یعنی خصوصیت سے جو یہ سلسلہ بنایا جا رہا ہے یہ حضرت مہدی معہود پر ختم ہو جائے گا پھر ایک نیا سلسلہ قائم ہو گا۔اس میں بھی پہلی پیشگوئی کی طرف اشارہ ہے۔