انوارالعلوم (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 80 of 631

انوارالعلوم (جلد 23) — Page 80

انوار العلوم جلد 23 80 حضرت اماں جان کے وجود گرامی کی اہمیت، تعمیر ربوہ اور۔۔۔۔۔تم انہیں آم کے درخت کا حصہ نہیں کہہ سکتے۔تو حضرت اتاں جان کی وفات کے ساتھ وہ مادی زنجیر جو ہم نے اپنے ہاتھوں میں پکڑی ہوئی تھی ٹوٹ گئی ہے۔آپ کی وفات کے ساتھ وہ مادی واسطہ جو ہمارے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے درمیان تھا جاتا رہا۔حقیقت یہ ہے کہ عام حالات سے زیادہ جو ان کے متعلق بات تھی وہ یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو الہامات میں آدم کا نام دیا گیا ہے اور قرآن کریم سے پتہ لگتا ہے کہ تمام انبیاء میں سے خصوصیت کے ساتھ جس نبی کے کاموں میں اس کی بیوی کو شریک کیا گیا ہے وہ حضرت آدم نہیں جو باقی انبیاء آتے رہے یہ نہیں کہ ان کی بیویاں ادنیٰ درجہ کی تھیں۔بے شک وہ بھی بڑے اعلیٰ درجہ کی تھیں لیکن الہی حکمت کے ماتحت جس طرح حضرت آدم کی شریک حال حضرت حوا کو بنایا گیا اس طرح دوسرے انبیاء کی بیویوں کو نہیں بنایا گیا۔پس حضرت مسیح موعود کا نام جو آدم رکھا گیا ہے اور آپ کی بعثت کو جو آدم کی بعثت ثانیہ قرار دیا گیا ہے۔اس میں اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ آپ کی بیوی کو آپ کے کاموں میں شریک کیا گیا ہے۔مگر اس حد تک بات ہوتی تو یہ صرف ایک منطقی نتیجہ ہو تا لیکن میں اب بتاتا ہوں کہ اس کا ایک معین ثبوت ملتا ہے۔احادیث میں آیا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسیح موعود کے متعلق فرماتے ہیں يَتَزَوَّجُ وَيُولَدُلَه کہ وہ شادی کرے گا اور اس کے ہاں اولاد ہو گی۔ظاہر ہے کہ شادی تو سارے انبیاء نے کی تھی سوائے حضرت مسیح علیہ السلام کے۔جن کے متعلق یہ بیان کیا جاتا ہے کہ انہوں نے شادی نہیں کی لیکن قرآن کریم سے جو کچھ ثابت ہے یہی ہے کہ سب نبیوں کی بیویاں بھی تھیں اور بچے بھی تھے۔کیونکہ فرماتا ہے۔وَ لَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلًا مِنْ قَبْلِكَ وَ جَعَلْنَا لَهُمْ اَزْوَاجًا وَ ذُرِّيَّةً 2 یعنی ہم تجھ سے پہلے رسول بھیج چکے ہیں اور ہم نے ان سب کو بیویاں اور بچے عطا فرمائے تھے۔اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ سب رسولوں کی بیویاں تھیں اور ان کے ہاں اولاد بھی تھی۔پس حضرت مسیح ناصری اس گروہ سے الگ نہیں ہو سکتے۔اس کے باوجو د جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق فرمایا که يَتَزَوَّجُ وَيُولَدُ لَهُ وہ شادی بھی کرے گا اور اس کے ہاں اولاد بھی ہو گی تو اس کا۔