انوارالعلوم (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 595 of 631

انوارالعلوم (جلد 23) — Page 595

انوار العلوم جلد 23 595 صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید کے دفاتر کے افتتاح۔۔۔ہمارے مہاجروں نے کیسا شاندار کارنامہ سر انجام دیا ہے اور ان لوگوں نے مصائب پر ہننے کی توفیق پائی ہے۔بہر حال جماعت کو چاہئے کہ وہ دُعا کرے کہ ہم جس مقصد کے لئے یہاں جمع ہوئے ہیں اللہ تعالیٰ اسے پورا کرنے کی توفیق بخشے۔ہمارا مقصد یہی ہے کہ خدا تعالیٰ کا نام بلند ہو، اللہ تعالیٰ کے دین کی تبلیغ وسیع ہو، دینی تعلیم حاصل کرنے والے لوگ یہاں جمع ہوں اور وہ یہاں رہ کر دینی تعلیم حاصل کریں۔ذکر الہی، نماز اور روزہ کا چرچا ہو، بُری رسومات سے بچنے کی توفیق ملے۔خدا تعالیٰ ہمیں ان نیتوں اور ارادوں کو پورا کرنے کی توفیق بخشے اور ہمیں ہر شر سے محفوظ رکھے۔اس شر سے بھی جو ماحول کی وجہ سے پید اہو سکتا ہے یعنی اللہ تعالیٰ ہمیں نظر بد سے بچائے اور اس شر سے بھی جو خود ہمارے نفس کے اندر پیدا ہو سکتا ہے۔ہمیں بیرونی نظر بھی نہ لگے اور اند رونی طور پر بھی ہماری اصلاح ہو اور اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے فرائض کو كَمَا حَقُہ پورا کرنے کی توفیق دے جو ہمارے ذمہ لگائے گئے ہیں۔اسلام اُس وقت ترقی کرے گا جب ہم ان فرائض کے مطابق اپنی زندگی بسر کریں گے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہم پر عائد کئے گئے ہیں۔اگر ہم ان کے مطابق زندگی بسر نہیں کریں گے تو اسلام ترقی نہیں کر سکتا۔اور اگر ہم نے اشاعت دین کی طرف توجہ نہ کی تب بھی اسلام ترقی نہیں کر سکتا۔پس تم دعائیں کرو، ذکر الہی کرو اور اپنے اعمال کی اصلاح کرو تا خدا تعالیٰ تمہیں اشاعت دین کی توفیق بخشے جو تمہارے ذمہ لگائی گئی ہے۔اللہ تعالیٰ تمہیں حاسدوں کے حسد اور کینہ وروں کے کینے سے محفوظ رکھے۔وہ تمہارا خو د حافظ و ناصر ہو اور تمہیں ان دشمنوں سے بھی بچائے جنہیں تم جانتے ہو اور ان کا شمنوں سے بھی بچائے جنہیں تم نہیں (روزنامه الفضل ربوہ جلسہ سالانہ نمبر دسمبر 1955ء) جانتے۔:1 نیچه بند نیچه باندھنے والا۔حقہ کے نیچے بنانے والا