انوارالعلوم (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 493 of 631

انوارالعلوم (جلد 23) — Page 493

انوار العلوم جلد 23 493 نوجوانوں میں لیڈر شپ کی اہلیت کی اہمیت پس کام فکر اور سمجھ کے مطابق کرنے چاہئیں۔اگر ایسا کرنے لگ جاؤ گے تو تم میں سے ہر شخص کمان کے قابل ہو جائے گا۔یہی چیز قوم کو خطرات سے بچانے والی ہوتی ہے کہ اس کے ہر فرد کے اندر لیڈر شپ کی صلاحیت موجود ہو۔جب یہ صلاحیت قوم میں عام ہو جائے تو پھر لیڈر ڈھونڈنے یا مقرر کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ایسی حالت میں وقت پڑنے پر لیڈر شپ خود بخود اُبھر کر آگے آجاتی ہے اور قوم پر ہر اساں یا پریشان ہونے کا کبھی موقع نہیں آتا۔اس میں شک نہیں قوموں پر مصائب آسکتے ہیں، انہیں قتل بھی کیا جاسکتا ہے، انہیں گھروں سے بھی نکالا جاسکتا ہے لیکن اگر سوچنے کی عادت ہو تو ان سے بچنے کی راہیں بھی نکل سکتی ہیں“۔1 الرحمن : 30 المصلح مورخہ 25 اگست 1953 ء) 2 بخاری کتاب المغازى باب مَرَض النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَوَفَاتِه