انوارالعلوم (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 479 of 631

انوارالعلوم (جلد 23) — Page 479

انوار العلوم جلد 23 479 جو خاتم النبیین کا منکر ہے وہ یقیناً اسلام سے باہر ہے اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نَصَلَّىٰ عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ جو خاتم النبیین کا منکر ہے وہ یقیناً اسلام سے باہر ہے خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ۔هُوَ النَّاصِرُ (محررہ 21 جولائی 1953ء) اے عزیزو! آجکل احمدی احراری جھگڑے میں ایک طوفان بے تمیزی اُٹھ رہا ہے اور جن لوگوں کا اس اختلاف سے دور کا بھی تعلق نہیں وہ بھی سنی سنائی باتوں پر کان دھر کے اشتعال میں آرہے ہیں اور غلط رائے قائم کر رہے ہیں لیکن یہ معاملہ ایسا نہیں کہ صرف اظہارِ غضب سے اسے حل کیا جا سکے۔جب رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے احترام کا سوال ہو تو کم سے کم اس وقت رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارشادات کو سامنے رکھنا چاہئے کیونکہ کس طرح و سکتا ہے کہ ایک شخص آپ کے احترام کے لئے جان دینے کا دعویٰ کرتا ہو لیکن اس غرض کے لئے وہ کام کرتا ہو جنہیں آپ نے منع فرمایا ہے۔رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ جب وہ بات کرتے ہیں تو غلط بیانی کرتے ہیں اور جب کسی سے اختلاف ہوتا ہے تو گالی گلوچ پر اتر آتے ہیں۔مگر مومنوں کو ہو ایسا نہیں ہونا چاہئے۔اب آپ لوگ خود ہی دیکھ لیں کہ کیا احمدیت کے خلاف تقریریں کرنے والے جن کی تقریریں آپ نے سُنی ہیں اس حکم کی خلاف ورزی کرتے ہیں کہ نہیں ؟ کیا جب وہ یہ کہہ رہے ہوتے ہیں کہ فساد نہ کرو تو کیا آپ پر یہی اثر ہوتا ہے کہ وہ یہ کہتے ہیں کہ فساد نہ کرو؟ یا اس کے نتیجہ میں بہت سے بچے اور چند نوجوان فوراً جلوس بناتے اور گلیوں میں