انوارالعلوم (جلد 23) — Page 469
انوار العلوم جلد 23 469 قرآن مجید کی بیان کردہ تین صداقتیں سائنس کی۔۔۔بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ نَحْمَدُهُ وَنَصَلَّىٰ عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ قرآن مجید کی بیان کردہ تین صداقتیں سائنس کی بنیاد ہیں (فرمودہ 25 جون 1953ء بر موقع افتتاح فضل عمر ریسرچ انسٹیٹیوٹ ربوہ) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- آٹھ سال ہوئے میں نے قادیان میں ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی بنیاد رکھی تھی۔وہاں پر اس کا کام شروع ہو گیا تھا لیکن 1947ء کے انقلاب کے بعد ہمارے پاس یسرچ انسٹیٹیوٹ کے لئے کوئی جگہ نہ تھی۔میں نے ایک دوست کو تحریک کی کہ وہ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ربوہ میں بنانے کے لئے ایک لاکھ روپیہ جمع کریں۔ایک لاکھ میں جمع کروں گا۔ابھی تک میں تو اس بارے میں تحریک نہیں کر سکا کیونکہ جماعت کے سامنے اور بہت سی تحریکات ہیں لیکن اس دوست نے باون ہزار روپیہ کے قریب جمع کر دیا ہے جس سے یہ عمارت تیار کی گئی ہے۔اگر بقیہ رقم بھی جمع ہو گئی تو انشاء اللہ العزیز وسیع پیمانے پر کام جاری ہو جائے گا اور بلڈنگ بھی مکمل ہو جائے گی۔سر دست اِس انسٹیٹیوٹ میں پانچ ریسرچ سکالر کام کر رہے ہیں۔یہ ایک حقیقت ہے کہ جس آسمانی کتاب نے کائنات عالم پر غور کرنے کی طرف سب سے زیادہ توجہ دلائی ہے وہ قرآن کریم ہے۔دُنیا کی کوئی آسمانی کتاب ایسی نہیں جس نے انسان کو کائنات عالم پر غور کرنے کا اس طرح واضح حکم دیا ہو جس طرح قرآن کریم نے دیا ہے۔قرآن مجید نے اِس بارے میں تین بنیادی امور بیان فرمائے ہیں: اوّل۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اِس دُنیا کی تمام چیزیں مرتب ہیں کوئی چیز مفرد